کوٹلی سہنسہ: یوم مئی کے موقع پر سیمینار

رپورٹ :یاسر عرفات 

یکم مئی2018ء بروز منگل دن 11بجے کوٹلی سہنسہ میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے زیر انتظام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہائی سکول سہنسہ میں سیمینار کا انقعاد کیا گیا جس میں مختلف یونینز کے محنت کشوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ مرکزی سنئیر نائب صدرپی ٹی یو ڈی سی کشمیر راشد نعیم،تحصیل صدر ٹیچرآرگنائزیشن سہنسہ امیر افضل،پیپلز پارٹی کے راہنماء ظفرایڈوکیٹ، سنٹرل کمیٹی ممبر این ایس ایف عاصم خان اور عصمت اللہ عابد نے سمینار سے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض کامریڈ یاسر عرفات نے سر انجام دیے۔

دوران خطاب مقررین نے شکاگو کے محنت کشوں کی عظیم جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج سرمایہ داری کے زوال کے عہدمیں محنت کش طبقہ انتہائی مشکل زندگی گزار نے پہ مجبور ہے اور صرف مزدوروں کی طبقاتی جڑت اور یکجہتی کے ذریعے ہی اس مشکل زندگی سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے اور آج وقت آگیا ہے کہ محنت کش طبقہ حق مانگنے کے بجائے حق چھین کر لے اور ہمیں یقین ہے کہ محنت کش طبقہ انقلابی پارٹی کی قیادت میں اس ظالمانہ نظام کو پاؤں تلے روند کر سوشلسٹ انقلاب برپا کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*