راولپنڈی،فتح جنگ اور حسن ابدال میں یوم مئی کی تقاریب

راولپنڈی: شہدائے شکاگو کی جدوجہد کے حوالے سے جلسہ اورریلی
رپورٹ: PTUDC راولپنڈی

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئینPTUDC اور میونسپل لیبر یونین کے زیر اہتمام میونسپل کارپوریشن میں ”شہدائے شکاگو کی جدوجہد آج بھی مشعل راہ ہے“ کے عنوان سے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز صبح 11 بجے ہوا۔جس میں پیپلز یونٹی PIA، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، عوامی ورکرز پارٹی، پیپلز پارٹی، آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن، پیپلز ہاکرز یونین راولپنڈی کینٹ، ریلوے ورکرز یونین CBA، ایپکا پاکستان، ایمپلائز ورکرز یونین اٹک آئل ریفائنری، ڈیموکریٹک ورکرز یونین سٹیٹ بینک آف پاکستان، آئل فیلڈ فیڈریشن کھوڑاٹک، پیپلز لیبر بیورو پنجاب، انقلابی طلبہ محاذRSF، JKNSF، POF واہ، واپڈا ہائیڈرویونین کے رہنماؤں اور محنت کشوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنماؤں نے کہا کہ اتحاد، یکجہتی اور جدوجہد کے ذریعے ہی محنت کش اپنے مسائل کو حل کروا سکتے ہیں۔ یوم مئی کے شہدا کی قربانی کا یہی پیغام ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی اور جبر سے یہ واضح ہو گیا کہ محنت کش طبقے کے دکھوں کا اس نظام کے پاس کوئی حل موجود نہیں ہے۔ نجکاری، مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ایک منظم جدوجہد ہی نجات کا واحد راستہ ہے۔ آنے والے بجٹ میں محنت کشوں پر مزید ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔ اس سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ایک طبقاتی جدوجہد کو تیز کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مقررین میں ڈاکٹر حسیب احسن PTUDC،ملک عبدالرؤف ARL رمضان لغاری، سہیل مختار اور شعیب خان پیپلز یونٹی آف PIA، محمد فیصل ریلوے، اویس قرنی مرکزی آرگنائزر RSF، چوہدری مسعودالحن AWP، ارشد خان اور شکیل اعوان آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن، راجہ پرویز ہاؤس بلڈنگ کارپوریشن، رشید میراوریسین آزاد پیپلز پارٹی، شہزاد منظور کیانی ایپکا، نسیم اعوان چیئر مین ڈیموکر یٹک ورکرز یونین سٹیٹ بینک، سر دار خرم پیپلز ہاکر یونین، غلام محمد نازاور راجہ ہارون میونسپل کارپوریشن، محمودالحسن POF واہ، زبیر لطیف، عروباممتاز JKNSFاور سید نذر شاہ پیپلز لیبر بیوروشامل تھے جبکہ نظامت کے فرائض چنگیز ملک مرکزی جوائنٹ سیکرٹری PTUDC نے ادا کئے۔
پروگرام کے اختتام پر میونسپل کارپوریشن سے مری روڈ تک ریلی نکالی گئی۔ جس میں نجکاری، بیروزگاری، مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور ریلی کا اختتام مزدورں کے عالمی ترانہ سے کیا گیا۔


فتح جنگ: یوم مئی کے حوالے سے ریلی اور سیمینار کا انعقاد
رپورٹ PTUDC فتح جنگ

فتح جنگ میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن PTUDCکے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد صبح نو بجے ہوا۔ جس میں مزدورں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے مہنگائی، بیروزگاری، نجکاری اور مزدورں کے مسائل کے حوالے سے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے مزدورں کے مسائل اور مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی پورے شہر کا چکر لگاکر فتح جنگ شہر کے مرکزی چوک میں پہنچ کر ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا ہائیڈرویونین راولپنڈی زون کے سابق چیئر مین ملک فتح خان نے کہا کہ موجودہ تبدیلی سرکار نے محنت کش طبقے کا جینا محال کر دیا ہے۔ ایک کروڑ نوکری دینے کی دعوے دار یہ حکومت قومی اداروں کی نجکاری کر کہ مزدوروں کو بیروزگار کر رہی ہے۔ یوم مئی کے موقع پر ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر کی جائے۔ مہنگائی کو کنٹرول کیاجائے ورنہ ہم مزدور طبقے کو متحد کر کہ دمادم مست قلندر کریں گے۔ ریلی کے بعد تمام شرکاجلوس کی شکل میں میونسپل کمیٹی ہال پہنچے جہاں سیمینار کا آغاز کیا گیا۔

میونسپل کمیٹی ہال میں پروگرام کا باقاعدہ آغاز دن 12 بجے ہوا۔ تقریباََ 130 لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی نظامت کے فرائض زبیر خورشید نے ادا کیے۔ پروگرام کا آغازنور حسین باغی نے اپنی انقلابی شاعری سے کیا۔ جس کے بعد اعجاز ساقی نے یوم مئی کی اہمیت اور موجودہ صورت حال میں مزدورں کے مسائل پر تفصیلی بات رکھی۔ دیگر مقررین میں ملک فتح خان، عمر عبداللہ، عبدالخالق خان، شاہد خان، خالد خان شامل تھے۔ مقررین نے شہدائے شکاگو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، مزدورں کی جدوجہد اور حالات پر تفصیلی بات کی۔ پروگرام میں ماسٹر یاسین، ماسٹر بشارت، صفدر عباس شاہ، وحید بھٹی، دانش، مختار خان اور ماسٹرسرور نے اپنی انقلابی شاعری اور ترانوں سے شرکا کومحظوظ کیا۔ پروگرام میں مزدوروں کے حالات پر ضامن، بابر اور رابعہ نے خاکے پیش کیے جو شرکا کی توجہ اور دلچسپی کا باعث رہے۔ پروگرام کے آخری مقرر انقلابی طلبہ محاذ کے آصف رشید نے مززدوروں کی جدوجہد اور انقلابی سوشلزم کی ناگزیر ضرورت پر بات رکھی۔ اس کے بعد ایک وقاص آبی، گلزار اور رزاق نے میوزیکل پروگرام پیش کیا۔ آخر میں مزدوروں کے عالمی ترانے سے پروگرام کا اختتام کیا گیا۔


حسن ابدال: جلسہ عام کا انعقاد
رپورٹ: PTUDC واہ

حسن ابدال ضلع اٹک میں پیپلز لیبر بیورواور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن PTUDCکے زیر اہتمام فوجی مل گراؤنڈمیں شام 7 بجے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں، پیپلز پارٹی،بھٹہ مزدور یونینز، فوجی ملز، گنج گلاس فیکٹری، مارگلہ ٹیکسٹائل، خواجہ گلاس فیکٹری، رکشہ یونین اور بڑی تعداد میں مزدورں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

پروگرام کی مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کی مرکزی انفارمیشن سیکرٹری MNAڈاکٹر نفیسہ شاہ تھیں جبکہ دیگر مہمانان میں سردار سلیم حیدر صدرپیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن، سردار اشعر حیات صدر پیپلز پارٹی ضلع اٹک، راجہ پرویز صدر ہاؤس بلڈنگ کارپوریشن، ذوالفقار حیات رہنما پیپلز پارٹی، رمضان لغاری صدر پیپلز یونٹی اسلام آباد، نذر حسین شاہ صدر پیپلز لیبر بیورو پنجاب، اور سراج گل خٹک صدر پیپلز لیبر بیوروضلع اٹک شامل تھے۔ نظامت کے فرائض چنگیز ملک مرکزی جوائنٹ سیکرٹری PTUDC نے ادا کئے۔

مہمانان کے علاوہ امداد اعوان صدر کلریکل ایسوسی ایشن ضلع اٹک، اسحاق میر پیپلز پارٹی، آصف رشید انقلابی طلبہ محاذ نے تقریب سے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں محنت کشوں کوئی قانونی حقوق حاصل نہیں ہیں۔ 16 ہزار کم از کم اجرت میں گزارا کر نا آج کے اس مہنگائی کے دور میں ناممکن ہے۔ کم از کم اجرت ایک تولہ سونے کے برابر ہونی چاہیے۔ تعلیمی بجٹ میں کٹوتی اور ہسپتالوں کی نجکاری سے محنت کش طبقے پر ایک نیا حملہ کیا جا رہا ہے۔ جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے مزدور تنظیمیں اور ٹریڈ یونین اس کے خلاف جدوجہد کو یقینی بنائیں۔ پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے صدر نذر شاہ نے کہا کہ ہم پرائیویٹ سیکٹر کے مزدوروں کے تمام مسائل کے حوالے سے تنظیم سازی کا آغاز کر رہے ہیں، ٹھیکیداری، نجکاری اور کم از کم تنخواہ کے حوالے سے بھر پور جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کے نجکاری کی پالیسی کسی طور بھی محنت کش طبقے کے حق میں نہیں ہے۔ ہم محنت کش طبقے کی آواز کو اسمبلی فلور تک بھی پہنچائیں گے۔ پرائیوٹائزیشن کی پالیسی نے قومی اداروں کو بیچ کر ملک کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ ذوالفقار بھٹو کی نیشنلائزیشن کی پالیسی درست تھی اور آج بھی درست ہے،لیکن اداروں کی بیروکریسی نے کرپشن اور لوٹ مار سے اداروں کا بیڑا غرق کر دیا اور الزام مزدور پر لگایا جا تا ہے۔ آ ج مزدور طبقے کو جدو جہد کے میدان میں اتر کر خود اپنے مسائل کو حل کر نا ہو گا کیونکہ اصل طاقت محنت کش طبقے کے پاس ہے۔آخر میں پروگرام کے منتظم صدر پیپلز لیبر بیورو ضلع اٹک سراج گل خٹک نے پرائیویٹ سیکٹر کے مزدور کے حوالے سے مطالبات پیش کیے اور انتظامیہ کو ڈیڈ لائن دی کہ اگر مزدوروں کے مسائل حل نہ کیے گئے تو پھربھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*