پشاور میں یوم مئی کی تقاریب

رپورٹ:  خالد مندوخیل

PWD یونین کے زیر اہتمام یوم مئی کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

یوم مئی کے سلسلے میں  PWD یونین نے اعلان کیا تھا کہ یوم مئی کو ہم احتجاجی دن کے طور پرمنائیں گے۔  پشاورپریس کلب کے سامنے انہوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں شکاگو کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ادارے میں کرپشن و مزدور کے خلاف ظلم پر مبنی قوانیں کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔  اس موقع پر گل زمین اور دیگر نے خطاب میں کہا کہ حکومت جتنے بھی قوانین بناتے ہے وہ محنت کشوں کے خلاف بناتے ہے  اوران قوانین کا مقصد امیر طبقے کا تحفظ کرنا ہوتاہے ۔  آج محنت کشوں کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔

ریلوے ورکرز یونین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

ریلوے ورکرز یونین نے یکم مئی کو پشاور ریلوے سٹیشن سے  احتجاجی ریلی نکالی اور پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔  مظاہرین نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اور مزدوروں کے حق میں نعرے لگائے ۔  مظاہرے سے فرہاد خان جنرل سیکٹری لیبر ورکرز یونین ،  سید اشفاق باچا ڈویژنل صدر،  سلیم شیرپا ئوں نادرا  ایمپلائی یونین کے جنرل سیکریٹری،  فضل قادر آرگنائزر ریلوے ورکر یونین،  سلیم کاکڑ چیرمین ریلوے ورکر یونین،  مراد صدر رکشہ یونین،  لال زمان قادری،  احمد علی اور  PTUDC سے سنگین باچا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شکاگو کے شہیدوں نے قربانی کے ذریعے اوقات کار کو کم کیا تھا اورآج مزدور کے حالات ماضی کے بہ نسبت کئی گناہ زیادہ بدتر ہیں۔  آج کوئی سیاسی پارٹی مزدور کے حقوق کی بات نہیں کر رہی ایسے صورت حال میں اس کیفیت سے نکلنے کے لئے ایک مزدور انقلاب کے ضرورت ہے جو مزدور دشمن نظام یعنی سرمایہ داری کو جڑوں سے اکھاڑ کر پھینک دے۔

پختون سٹودنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام پشاور یونیورسٹی میں یوم مزدورپرسیمینار

پشاور یونیورسٹی میں پہلی دفعہ کسی طلبہ تنظیم کے طرف سے یوم مزدور کے موقع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔  پختون سٹودنٹس فیڈریشن کے انقلابی اور مارکسٹ سوچ رکھنے والے ساتھیوں نے اس سیمینار کو منعقد کیا ۔  سیمینار شام 5 بجے  پرل لان میں شروع ہوا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض علی خان نے سرانجام دیے۔ سیمینار سے PSF  کے عبدالرحمان،  عابد یوسفزئی،  علی باور،  ناظم یسوفزئی ،  اختر اقبال یوسفزئی اور  PTUDC سے خالد مندوخیل نے خطاب کیا ۔  مقررین نے شکاگو کے شہدا کے جدوجہد اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شکاگو کے محنت کشوں کی قربانی آج کے محنت کشوں کے لئے مشعل راہ ہے اور ہم اس دن عہد کر تے ہیں کہ سوشلسٹ انقلاب تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔