کوٹ ادو: یوم مئی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

رپورٹ: علی اکبر

یوم مئی کی مرکزی تقریب تحصیل ہیڈ کوارٹر کوٹ ادو میں منعقد ہوئی۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اور مزدور ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب کا آغاز ریلی کی شکل میں ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ سے ہوا۔ صبح آٹھ بجے ہی مزدور تنظیموں کے اراکین ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ پر اکٹھے ہونا شروع ہو گئے۔ریلی کے شرکا احتجاجی نعرے لگاتے ہوئے ریلوے چوک سے ہوتے ہوئے تھانہ چوک پریس کلب کے سامنے جمع ہوگئے اور ریلی نے احتجاجی مظاہرے کی صورت اختیار کر لی۔مزدور رہنماؤں جن میں رضا گرمانی پارکو، فضل گرمانی پاکستان پیپلز پارٹی، حمید اختر ایپکا، یوسف تنویر ایپکا، گل محمد بھٹی میونسپل کمیٹی، غلام غوث میونسپل کمیٹی، عامرلطیف طبقاتی جدوجہد، ذوالفقار بلوچ پیپلز پارٹی، عزیز بھٹی سٹیشن صدر پیپلز پارٹی، شہباز غوث بخاری پیپلز پارٹی، آصف خان دستی پیپلز پارٹی، عابد شاہ العدل کیپکو، رزاق خان او جی ڈی سی ایل، عبدالرحمن واپڈا ہائیڈرو، شہباز پی ایس ایف، نعیم چشتی سابق رہنما ٹیچرز یونین، کامریڈ ندیم پاشا، کامریڈ علی اکبر، کامریڈ شفقت بلوچ، مسعود نبی، انجینئر واصف قابل ذکر ہیں نے اپنی تقاریر میں حکمران طبقوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ داری نظام کے بحران نے کرہ ارض کے وجود وبقا پر سوالیہ نشان کھڑے کردیے ہیں ایسے انسان دشمن نظام کو ختم کرنا ہی وقت کی ناگزیریت ہے اسکو ختم ہونا ہوگا، پوری دنیا کی مزدور تحریکوں بشمول انجمن مزارعین، پی ٹی ایم، ہزارہ تحریک کوئٹہ جیسی مقامی تحریکوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔ یہ وقت کی للکار ہے، اشرافیہ اور مڈل کلاس اپنے انجام کو پہنچنے والی ہیں۔ جلد یا بدیر انکا خاتمہ ہوگا اور یہ ہم مزدور کریں گے اور اس وقت کریں گے جب ہم دنیا بھر کے محنت کشو ایک ہوجاؤ کی عملی تصویر بنیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*