لاہور: یوم مئی کے موقع پر مزدور تنظیموں کی مشترکہ ریلی

رپورٹ: عامر کریم

لاہور میں آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی یوم مئی ریلی شہر کے مختلف حصوں سے گزرتی ہوئی چیئرنگ کراس پراختتام پذیر ہوئی۔ اس ریلی میں شہر کی تمام ترقی پسند قوتوں، ٹریڈ یونینز، فیڈریشنز بشمول پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC، واپڈا ہائیڈرویونین، پاکستان ورکرز فیڈریشن، خواتین محاذ عمل، رکشہ یونین، بھٹہ مزدور یونین، عوامی ورکرز پارٹی اور محنت کشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں PTUDC کے ساتھیوں کی جانب سے کثیر تعداد میں مزدور نامہ اور پندرہ روزہ طبقاتی جدوجہد پرچہ فروخت کیا گیا۔ اس دوران محنت کشوں کے ساتھ بحث و مباحثوں کا سلسلہ جاری رہا۔

بختیار لیبرہال سے خورشید احمد کی قیادت میں واپڈا محنت کشوں کا ایک زبردست جلوس روانہ ہوا، شملہ پہاڑی سے پروگریسو لیبر فیڈریشن کا جلوس نیاز خان اور رفعت مقصود کی قیادت میں چیئرنگ کراس پہنچا، ٹھوکر نیاز بیگ سے آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا جلوس روبینہ جمیل اور تیمور رحمان کی قیادت میں گلبرگ کے انڈسٹریل علاقوں سے گزرتا ہوا چیئرنگ کراس پہنچا۔

چیئرنگ کراس پر آئی اے رحمان، خورشید احمد، روبینہ جمیل، جلوت علی، نائلہ ناز اور تیمور رحمان نے زبردست خطاب کیا۔ انہوں نے بڑھتی مہنگائی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضع کیا کہ نج کاری کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*