یوم مئی کے موقع پر آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد

رپورٹ: حارث قدیر

یوم مئی کے سلسلے میں پاکستانی کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن JKNSF اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپئین PTUDC کے زیر اہتمام تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ کورونا وبا کے پھیلاؤ کے باعث محدود پروگرامات کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مقررین نے شہداء شکاگو کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ موجودہ عہد میں محنت کش طبقے کو درپیش مسائل اور سرمایہ دارانہ نظام کی تباہ کاریوں کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ تقاریب کے اختتام پر تمام شہریوں کو مفت ویکسین کی فراہمی، بیروزگاری کے خاتمے اور تعلیمی اداروں میں بے تحاشہ فیسوں کے خاتمے سمیت دیگر مطالبات کے گرد علامتی احتجاج بھی کئے گئے۔

راولاکوٹ
راولاکوٹ میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب کا انعقاد این ایس ایف اور پی ٹی یو ڈی سی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس تقریب سے این ایس ایف کے سابق سینئر نائب صدر خلیل بابر، پی ٹی یو ڈی سی رہنما ذیشان خان، عمر شفیع، این ایس ایف کے ایڈیٹرعزم التمش تصدق، عادل بشیر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ جبکہ بدر رفیق نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔

باغ
باغ میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام مختصر تقریب اور علامتی احتجاج منعقد کیا گیا۔ اس تقریب سے این ایس ایف کے قائم مقام صدر راشد باغی، قائمقام سیکرٹری جنرل باسط ارشاد، مرکزی رہنما شاہ ذیب خان، زئید خان، عبدالرحمان، ذیشان ممتاز اور دیگر نے خطاب کیا۔

ہجیرہ
تحصیل ہجیرہ میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام یوم مئی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا اور بعد ازاں علامتی احتجاج بھی کیا گیا۔ تقریب سے عثمان عزیز، اسامہ پرویز، مجیب خان، عمر ریاض، سیف اللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

علی سوجل
علی سوجل میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام یوم مئی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے سابق چیف آرگنائزراین ایس ایف تنویر انور، مرکزی چیئرمین پبلسٹی بورڈ شفقت رحیم داد، مجید خان، کامریڈ طاہر، ثقلین خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

ہولاڑ کوٹلی

 ہولاڑ کوٹلی میں بھی پی ٹی یو ڈی سی اور این ایس ایف کے زیر اہتمام یوم مئی کے موقع پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقاریب سے پی ٹی یو ڈی سی کشمیر کے سیکرٹری جنرل عبدالواحد خان، سعد جمال ناصر، یاسر لاہوری، عثمان خان، سعد خالق، جنید خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

 

مظفرآباد

مظفرآباد: محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد