کوئٹہ: محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد

رپورٹ: PTUDC کوئٹہ

یکم مئی مزدور ڈے کی مناسبت سے بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے زیراہتمام کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اریگیشن آفس کوئٹہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے گرینڈ الائنس کے رہنماؤں داد محمد بلوچ، ماما عبدالسلام، علی بخش جمالی، عبدالسلام زیری، قاسم خان کاکڑ، درمحمد لانگو، پیر محمد کاکڑ، نظام الدین سارنگزئی، شمس اللہ کاکڑ سمیت پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے مرکزی چیئرمین نذر مینگل، علی منگول اورمرکزی صدر بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن و رہنما  گرینڈ الائنس  حمید خان سمیت  دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہے، یہ دن منانے کا مقصد مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کرنے کیلئے آواز اٹھانا ہے۔ یہ دن 1886 میں شکاگو کے مقام پر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہونے والے احتجاج کا نتیجہ ہے۔

کامریڈ حمید خان کا خطاب

کامریڈ نذر مینگل کا خطاب

کامریڈ علی منگول کا خطاب