رحیم یارخان:  مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب

 رپورٹ:    پی ٹی یو ڈی سی رحیم یار خان

مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے ہرسال کی طرح اس سال بھی پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) اورڈسٹرکٹ ورکرزایکشن کمیٹی کے زیراہتمام سٹی پل سے ریلوے چوک تک ہزاروں کی تعدادمیں شرکاء کے ساتھ شانداراورعظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پی ٹی یوڈی سی کے مرکزی رہنماء حیدرچغتائی، ربانی بلوچ، ڈسٹرکٹ ورکرزایکشن کمیٹی کے سرپرست سید زمان خان، چیئرمین نعیم مہاندرہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری محمدعلی ملک، میڈیاایڈوائزرملک ندیم، سمیع بلوچ اور شاہداللہ نے کی۔ ریلی میں ایمپلائزویلفئیرایسوسی ایشن کے عمران ارشد،عباس علی، خواجہ نعیم، پاکستان پیپلزپارٹی کے مخدوم زادہ عثمان محمود، جاویدحسن داد، انجینئرجاویداکبرڈھلوں، ایپکاکے چوہدری بوٹاعابد، پی ٹی آئی کے سردارحسن نوازخان نیازی، چوہدری شاہدطالب، شبیرخان بنگش، ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے فداحسین سانول ایڈووکیٹ، میڈیکل لیب ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے محمدعلی ملک، محمدعارف، ورکرزیونین یونی لیورکے احمدکھوکھر،عظیم مہاندرہ، کوکاکولاورکرزیونین سی بی اے کے اسلم بھٹی، محمدپرویز، پرائمری ایلیمنٹری ٹیچرزایسوسی ایشن کے ممتازشاہ، ورکرزویلفیئرسوسائٹی لیبرکالونی کے کنوررحمت علی، عقیل احمد،ایم آرڈی ڈبلیویونی لیورکے ملک ندیم، سمیع بلوچ، انقلابی ورکرزیونین یونی لیورکے رب نواز، طاہرنورجمال، واپڈاہائیڈروورکرزیونین کے ریاض الحسنین، پی ٹی یوڈی سی کے برانچ سیکرٹری ابوبکر، عمیربھٹی، فاروق بھٹی، مہران چاچڑ، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے مومن زار، جاگ ویلفئیرموومنٹ کے اشرف پیرجی، بھٹہ مزدوریونین کے عبدالواحدنوناری، پیپلزلیبربیوروکے رزاق سومرو، حسنین شاہ، کلاس فورایسوسی ایشن کے ارشدبٹ، پی ایس ایف کے مون خان، بہزادخان، پی وائی اوکے فہیم نوازخان ایڈووکیٹ، پاکستان کسان اتحادکے ایم ڈی گانگا، عوامی ورکرزپارٹی کے ملک اکبر، پاکستان سرائیکی پارٹی کے احمدنوازسومرو، پیپلزپارٹی ذوالفقاربھٹوکے ڈاکٹرمحمداسلم نارو، راہک سدھارتحریک کے قیوم شاکر، فوٹوجرنلسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سرداراحمدپہوڑ، این سی ایچ ڈی ایمپلائزایسوسی ایشن کے محمدافضل چوہدری، پیپلزیونٹی کے سہیل احمد، اقلیتی حقوق پارٹی کے نبیل کمار، دولت کمار اوربے روزگارنوجوان تحریک کے عمیربھٹی، انقلابی شاعررشیددوستم، سیمت ہزاروں کی تعدادمیں مزدوروں نے شرکت کی۔

ریلوے چوک میں یونی لیورکے برطرف ملازمین کی بحالی، مہنگائی، بے روزگاری، غربت ،لوڈشیڈنگ، کے خلاف دھرنا دیا۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حیدرچغتائی، مخدوم عثمان محمود، جاویداکبرڈھلوں، جاویدحسن داد، حسن نوازنیازی، شاہد طالب، فہیم نواز، نعیم مہاندرہ ایڈووکیٹ، محمدعلی ملک اورسیدزمان خان خطاب کیا۔ شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ یونی لیورکے برطرف ملازمین کوفی الفوربحال کرتے ہوئے رحیم یارخان میں لیبرکورٹ، لیبرہال اورلیبرکالونی کے الاٹیزکومالکانہ حقوق دئیے جائیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزدورکی کم ازکم تنخواہ 15 ہزارروپے پرعمل کرتے ہوئے مزدورکی کم ازکم تنخواہ ایک تولہ سونا کے برابرکی جائے۔ شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال میں ایمپلائزیونین ایسوسی ایشن کے خلاف جاری کردہ غیرقانونی اورغیرآئینی وارننگ لیٹرفی الفورواپس لیتے ہوئے بورڈآف منیجمنٹ کے ڈیلی ویجز، ایڈہاک اورکنٹریکٹ ملازمین کوفی الفورمستقل کیاجائے اورتمام نان ڈاکٹرزملازمین کوڈاکٹرزکی طرز پراسپیشل پے پیکج اورہیلتھ پروفیشنل الائونس دیاجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے جہیزفنڈ اورلازمی اجرت برائے ضروریات زندگی کویقینی بنایاجائے۔ اس موقع پرورکرزیونی لیورپاکستان والزکے عہدیداران رانااشیاق، جاویدکھوکھر، بلال آصف اورمدثرنے لاہورسے ریلی میں خصوصی شرکت کی۔