یوم مئی 2021ء: پی ٹی یو ڈی سی کے زیر اہتمام آن لائن ریلی

رپورٹ: PTUDC

کورونا وبا کے باعث اس سال بھی یوم مئی روایتی انداز میں بڑے جلسے اور ریلیاں منعقد کر کے نہیں منایا جا سکا، تاہم تمام تر کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے زیر اہتمام محدود تقریبات منعقد کیں گئیں۔ اس سلسلے میں ایک آن لائن ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا جس کویکم مئی کو سوشل میڈیا کے ذریعے نشر کیا گیااور دنیا بھر سے سینکڑوں افراد اس ریلی کا حصہ بنے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کورونا وبا کے دوران محنت کشو ں کی حالت زار پر گفتگوکرتے ہوئے کہ کورونا وبا میں لاک ڈاؤن کے باعث عام آدمی اور محنت کش سخت متاثر ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے سرمایہ داروں کو ریلیف مہیا کیا گیا مگر محنت کشو ں کو مکمل نظر انداز کردیا گیا۔ حکومت آئی ایم ایف کے ایما پر بڑے پیمانے پر نجکاری پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے نتیجے میں جبری بر طرفیاں کیں جا رہی ہیں اور سرکاری اداروں سے لاکھوں ملازمین کو بر طرف کیا جا چکا ہے اور مزید برطرفیوں کی تیاریا ں کیں جا رہی ہیں۔ کورونا وبا سے نبٹنے کے لئے بڑے پیمانے پرعوام کو ویکیسین لگانے کی بجائے دوبارہ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ اس کیفیت میں بلوچستان سے لے کر کشمیر تک ہر جگہ محنت کشوں کی جانب سے مزاحمت بھی جاری ہے تاہم ان تمام منتشر لڑائیوں کو یکجا کرتے ہوئے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف سرکشی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مقررین میں نذر مینگل مرکزی چیئرمین پی ٹی یو ڈی سی، رمضان لغاری صدر پیپلز یونٹی آف پی آئی اے، کامریڈ راہول مرکزی رہنما پی ٹی یو ڈی سی، راجہ سلیم مرکزی صدرمرکزی صدر او جی ڈی سی ایل اتحاد یونین، انصر وڑائچ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری او جی ڈی سی ایل اتحاد یونین، رضا خان سواتی مرکزی رہنما نادرا ملازمین بحالی تحریک، محمد اسلم خان رہبر تحریک آل پاکستان ایمپلائز پنشنرز اینڈ لیبر تحریک، راجہ عمران مرکزی نائب صدر ریلوے لیبر یونین، راجہ مجید سر پرست اعلیٰ میونسپل لیبر یونین راولپنڈی،آصف رسول رہنما ریلوے لیبر یونین ورکشاپس ڈویژن، شاہد انور صدر پی ٹی یو ڈی سی شمالی پنجاب،کامریڈ فورزیہ رہنما پی ٹی یو ڈی سی و ریلوے، سراج خٹک صدر پیپلز لیبر بیورو ضلع اٹک،بابا ناز لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن،ملک فتح رہنما واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین، محمد حسین رہنما گسٹا ٹنڈو اللہ یار سندھ،سید اعجاز بخاری آل پاکستان آئل اینڈ گیس ایمپلائز فیڈریشن، شیخ خالد محمود مرکزی صدر ایمپلائز یونٹی سول ایوی ایشن اتھارٹی، سعد ناصر مرکزی رہنما آزاد کشمیر ٹیچرز ایسو سی ایشن، ارزم خان سابق صوبائی جنرل سیکرٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا، جنت حسین مرکزی رہنما پی ٹی یو ڈی سی، عزت کمال پاشا جنرل سیکرٹری سی ڈی اے اسلام آباد، انور پنہور صوبائی صدر پی ٹی یو ڈی سی سندھ، بشری عزیز رہنما پی ٹی یو ڈی سی آزاد کشمیر، شہباز پھلپو ٹو جنرل سیکرٹری اسکارپ ورکشاپ ورکرز یونین اور دیگر شامل تھے۔