ملتان: محنت کشوں اور ٹریڈ یونینز رہنماؤں کے اعزاز میں استقبالیہ کی تقریب کا انعقاد

رپورٹ: PTUDC ملتان

ایف بی آر ایمپلائز ویلفئیر یونین آر ٹی او ملتان کی جانب سے 14 اکتوبر کو آل پاکستان ایمپلائزپنشنرو لیبر تحریک کی کال پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد احتجاجی دھرنے میں ملتان سے شرکت کرنے والے محنت کشوں اور ٹریڈ یونینز رہنماؤں کے اعزاز میں استقبالیہ  تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز بشریٰ بٹ آرگنائزر انقلابی طلبہ محاذ RSF زکریا یونیورسٹی نے کلام فیض احمد فیض پیشِ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 14 اکتوبر کو محنت کش طبقے نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احتجاجی دھرنے سے اپنی جس جدوجہد کا آغاز کیا ہے، یہ جدوجہد محنت کشوں کی حتمی فتح اور جیت تک جاری رہے گی۔ آج پاکستان کا حکمران طبقہ آئی ایم ایف کی مزدور دشمن پالیسیوں کو جس بے رحمی سے عوام پر مسلط کرنے پر تل آیا ہے، محنت کش طبقہ اسے قبول نہیں کرتا اور ان عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بھر پور جدوجہد کرے گا۔

تقریب سے طاہر خان خاکوانی چیئرمین آل پاکستان ایف بی آر ویلفئیر یونین،عرفان شاہد صدرآل پاکستان ایف بی آر ویلفئیر یونین، ندیم پاشا ایڈووکیٹ آرگنائزر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین ملتان ریجن، ڈاکٹر مدثرسرانی ترجمان وائی ڈی اے ملتان، مبشر شاہ چئیرمین ریل مزدور اتحاد ملتان، خالد جاوید سنگھیڑا صدر ایپکا، مجاہد پاشا جنرل سیکرٹری غازی یونین واسا، ذیشان شہزاد رہنما واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین ملتان، شاہ ولی راجپوت، لوشن لعل راہنما پنشنرز یونین، اسلم انصاری رہنما پاور لومز یونین، ملک حسنین نواز، کاشف محمود بھٹی،ذیشان بٹ، طارق چوہدری،جنید دادا، ارشاد علی ملک، ملک عمران یوسف، ظفر محمود، منشاء رانجھا، بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ، مختیار راٹھور، انور حیدر شاہ اوردیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ تقریب میں ممتاز انقلابی شاعر سرفراز آرش نے انقلابی کلام پیش کیا۔ شرکاء اسلام آباد احتجاجی دھرنا کی دستار بندی کی گئی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور آئندہ کا لائحہِ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ وار سٹڈی سرکلز کا انعقاد کیا جائے گا، اس سلسلے میں پہلا سٹڈی سرکل 31 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔ اس کے ساتھ متفقہ طور پر اعلان کیا گیا کہ آل پاکستان ایمپلائز پنشنرو لیبرتحریک جنوبی پنجاب کی تنظیم سازی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*