فیصل آباد: ابراہیم فائبر کے برطرف محنت کشوں کی بحالی کے لئے یونینز کا مشترکہ اجلاس

رپورٹ: PTUDC فیصل آباد

مورخہ 13ستمبر کو امن گھر فیصل آباد میں لیبر قومی موومنٹ کی جانب سے ابراہیم فائبر کے بر طرف ملازمین کی بحالی اور ان پر پولیس تشدد کے خلا ف مختلف یونینز کا مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری اداروں کی مختلف یونینز کے ساتھ نجی شعبے کی مختلف یونینز نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب علی اشفاق ہاشمی صاحب سیکٹری پریس کلب فیصل آباد، ذیشان خاں جنرل سیکرٹری فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ فیصل آباد، رانا احمد راحیل منہاس ایڈوکیٹ، روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کے صدر میاں شہباز اور فیصل آباد لیبر فیڈریشن کے صدر افضل اعوان، رانا احمد راحیل منہاس ایڈوکیٹ، رواداری تحریک فیصل آباد پرویزاقبال بھٹی، مرکزی رہنما ابراہیم فاہبر سہیل مقصود محمد آصف، بٹھہ مزدورتحریک کی صدر نزیراں بی بی تسلیم بی بی، زرینہ ارشاد، حقوق خلق موومنٹ کے عمار علی جان، لیبر قومی موومنٹ کے صدر بابا لطیف انصاری، جنرل سیکرٹری اسلم معراج اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم ابراہیم فائبر کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو کہ جیل اور ریاستی تشدد سے ڈرے نہیں بلکہ جدوجہد جاری رکھیں ہوئے ہیں۔جیل سے رہا ہوکر آنے والے ساتھیوں نے اپنی بحالی کی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDCسے علی تراب ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے شرکت کی اور ابراہیم فائبر کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔


تمام یونینز نے مل کر ابراہیم فائبر کے لئے 28ستمبر کو فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا اور مطالبات پورے نہ ہوئے تو گورنر ہاؤس لاہور کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*