ملتان: یوم مئی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

رپورٹ: ذیشان

یوم مئی کے موقع پر ملتان ریلوے اسٹیشن پر ریلوے لیبر یونین، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اور پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام یوم مئی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریلوے محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی ایم ایف اور سامراجی مالیاتی اداروں کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔

شرکا سے ریلوے لیبر یونین اور پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے رہنما مبشر شاہ اورPTUDC کے مرکزی رہنما کامریڈ ندیم پاشا نے خطاب کیا۔