ملتان: نجکاری کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا ملک گیر احتجاج

رپورٹ: PTUDC ملتان

واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں آئیسکو اور لیسکو کی نجکاری کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے ملک گیر احتجاج کے سلسلے ملتان واپڈا چیف آفس خانیوال روڈ پر واپڈا کے محنت کشوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کئی گھنٹے دھرنا دیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل چیئر مین غلام رسول گجر، ریجنل جنرل سیکرٹری سجاد بلوچ، شکیل بلوچ، اکرام الحق علوی، راشد یامین، آغا حسین، عمران بشیر، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC ملتان کے آرگنائزر ندیم پاشا ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے کہا کہ عمران نیازی حکومت واپڈا، ہسپتال، اسٹیل ملز، ریلوے، اور دیگر قومی اداروں کو بیچ کر سرمایہ داروں کے پیٹ بھرنا چاہتی ہے۔ اور آئی ایم ایف کے ایجنڈہ پر تیزی سے عملدرآمد کرنے کے لئے پر تول رہی ہے۔ ان کی یہ دوکانداری نہیں چلنے دی جائے گی۔ واپڈا کے محنت کش تبدیلی سرکاری کی حکومت کے لوٹ مار کے اس منصوبہ کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہیں عوامی اور قومی اداروں پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔ نجکاری کی ہر شکل کے خلاف جدوجہد کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*