رپورٹ: PTUDC مظفرآباد
حکومت اور آئی ایم ایف کے مزدور دشمن بجٹ کے خلاف پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے ذیراہتمام آج مظفرآباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین آزاد کشمیر کے آرگنائزر اویس علی، ضلعی آرگنائزر طارق چغتائی کے علاوہ آزاد کشمیر سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن اور پروفیسر آرگنائزیشن کے عہدے داروں نے خطاب کیا ۔
مطالبات
1- تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔
2- صحت اور تعلیم کے بجٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔
3-اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
4- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔
5- آزاد کشمیر ملازمین کی مراعات کا تعین وفاق کے ساتھ کیا جائے۔
6- آزاد کشمیر میں ملازمین یونین پہ پابندی جیسے کالے قانون 2016 کا خاتمہ ۔
7- آزاد کشمیر ملازمین کو پاکستان کے ملازمین کی طرح جی پی ایف پر انٹرسٹ ریٹ دیا جائے۔
A protest was organized outside Muzaffarabad Press Club under the auspices of PTUDC against the anti-labour budget of the Govt on terms of IMF. Leaders of the Kashmir Secretariat Employees Association & Professors’ Organization addressed the gathering.#GetOutIMF pic.twitter.com/hmG4bKHk67
— Pakistan Trade Union Defence Campaign (Official) (@ptudcofficial) June 22, 2022