نواب شاہ: قائد عوام انجنيئرنگ یونیورسٹی کے ملازمین کا دھرنا

رپورٹ: اعجاز لاکھو

ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن قائد عوام انجنيئرنگ یونیورسٹی نواب شاہ کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں وائس چانسلر آفس کے سامنے گزشتہ چھ دنوں سے احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے۔ ان کے اہم مطالبات میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے، تنخواہوں کی بندش کا خاتمہ، ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی، ملازمین کی پروموشن اور لاڑکانہ کیمپس کے مطالبات تسلیم کرنے کے شامل ہیں۔

ان محنت کشوں کی حمایت میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC سندھ کے صوبائی صدر انور پنهور، ضلع نواب شاہ کے آرگنائزر کامريڈ آصف سومرو، مزدور اتحاد نواب شاہ کے صدر کامريڈ حنیف لاکھو، جنرل سیکرٹری اعجاز شيخ نے حمایت اور یکجہتی کے لئے ملازمین کے دھرنے میں شرکت کی۔

دھرنے میں ٹیچرزایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی تنیو، سنڈیکیٹ کے ممبر باقر علی زرداری اورایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شکیل احمد چانڈیو کی قیادت میں سینکڑوں محنت کشوں نے دھرنے میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*