کراچی: نیشنل لیبر کونسل کا آئی ایم ایف کی پالیسیوں کے خلاف 14 اکتوبر اسلام آباد دھرنے کی حمایت کا اعلان

رپورٹ: PTUDC کراچی

مورخہ 9 اکتوبر بروز جمعہ کو نیشنل لیبر کونسل کا اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین  اور نیشنل لیبر کونسل کے کنوینئر لطیف نظامانی NTUF آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کونسل کی گزشتہ 4 سال کی کارکردگی اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صوبائی اور مرکزی لیول کے کنونشنز منعقد کرنے کے ٹارگٹس لئے گئے۔ اجلاس میں IUF کے قمر الحسن، ہوم بیسڈ ورکرزفیڈریشن کی چیئر پرسن زارا اکبر، NTUF کے جنرل سیکرٹری ناصر منصور، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے منتخب عالم، پیپلز لیبر بیورو سندھ کے آرگنائزر حبیب الدین جنیدی، PTUDC کے جنت حسین، RSF کے فیاض چانڈیو، KPT لیبر یونین کے جلیل شاہ، لیبر کونسل کے جنرل سیکرٹری کرامت علی اور دیگر اداروں کے محنت کشوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں آل پاکستان ایمپلائز، پنشنرز اینڈ لیبر تحریک کے پلیٹ فارم سے 14 اکتوبر کو اسلا م آباد دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ تمام مزدور رہنماؤں نے ملک بھر کے محنت کشوں سے بھر پور اپیل کی ہے کہ وہ اس دھرنے کے حصہ بنیں تاکہ عالمی مالیاتی اداروں کی پالیسیوں کے خلا ف مشترکہ جدوجہد کے لئے حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*