بیروت میں ہمارے کامریڈ عبد عباس کو شہید کر دیا گیا !

تحریر: سوشلسٹ مڈل ایسٹ

جمعرات 3 ستمبر کوعبد الكريم عباس  کا بے جان جسم سمندر کے کنارے ملا۔ وہ دو دن سے لاپتہ تھے، ان کی موت کا سبب ان کے سر میں لگنے والی دو گولیاں بتائی جا رہی ہیں۔

گہرے درد ، اذیت اور غم کے ساتھ  پوری دنیا میں موجود کامریڈ کے ساتھی ان کی موت پر سوگ منا رہے ہیں۔ عبد تحریک برائے تبدیلی لبنان کا ممبر تھا۔ ایک مخلص اور وفادار کامریڈ، جس نے لبنانی محنت کشوں اور غریبوں کے لئے  جدوجہد کے دوران اپنی جان قربان کر دی۔

عبد عباس آزادی اور بہتر دنیا کی جدوجہد کااستعارہ تھے اور انہوں نے انقلابی کام کے مختلف شعبوں میں اپنا شاندار کردارادا کیا۔ انٹرنیشنل سوشلسٹ لیگ اس انقلابی جدوجہد میں کامریڈ کی فیملی اور ان کے دوستوں اور ساتھیوں کے درد میں برابر کی شریک ہے۔ کامریڈ کی شہادت پوری بین الاقوامی سوشلسٹ انقلاب کی تحریک کے لئے شدید دھچکا ہے۔

جب تک کہ ان کی موت کے مادی اور نظریاتی طور پر ذمہ داروں کو سزا نہیں مل جاتی ہے، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ جب تک عبد عباس کو انصاف نہیں مل جاتا، تب تک ہم پوری تحقیقات اور قانونی کاروائی کے عمل میں پوری جانفشانی کے ساتھ شامل رہے گے۔

اور ہم کامریڈ عبد سے وعدہ کرتے ہیں کہ عبد عباس کے خواب کے مطابق اس ملک اور دنیا کے لئے لڑتے رہیں گے، جہاں امن ، آزادی اور معاشرتی انصاف کا راج ہو، جہاں انسان کے ذریعہ انسان کا استحصال اور ہر طرح کے ظلم و ستم کا ختم ہوگا۔

کامریڈعبد الكريم عباس ، ہمیشہ سوشلزم کی طرف !

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*