اسلام آباد: آل پاکستان پوسٹل ملازمین کی جنرل کونسل کا اجلاس، ملک گیر ہڑتال کا اعلان

رپورٹ: PTUDC اسلام آباد

آل پاکستان پوسٹل ملازمین نے اپ گریڈیشن نہ کرنے کے خلاف آج سے سیاہ پٹیاں باندھ کرکام کرنے اور دو مارچ سے دفاتر کی تالا بندی کرنے کااعلان کردیا۔

آل پاکستان پوسٹل ملازمین کی جنرل کونسل کا اجلاس مورخہ 16 فروری کو کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملک بھر سے پاکستان پوسٹ آفس ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پرملازمین کو درپیش مسائل کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملازمین کے فوری مطالبے، اپ گریڈیشن نہ ہونے کے خلاف ملک بھر احتجاج کیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں آج (17 فروری ) سے سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کرنے کااعلان کیا اورمطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں دو مارچ سے ملک بھر کے جی پی اوز، ڈاکخانوں اوردفاتر کی تالا بندی اور کام نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔ اس سلسلے میں جنرل کونسل نے  ایکشن کمیٹی کی تشکیل اور متفقہ طور پرشیخ شاکرحسین کو ایکشن کمیٹی کا چیرمین منتخب کیا گیا۔

 پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے مرکزی رہنما چنگیز ملک نے اجلاس کے دوران ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے ملازمین کی اس جدوجہد میں شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*