فیصل آباد اور ڈسکہ میں فلسطینی محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے

رپورٹ: علی تراب

فیصل آباد پریس کلب کے باہر احتجاج

مورخہ 21 مئی، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیرِ اہتمام اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور فلسطینی محنت کشوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے فیصل آباد پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں محنت کشوں، طلبہ سمیت لیبر قومی موومنٹ کے چئیرمین بابا لطیف انصاری نے بھی ساتھیوں سمیت شرکت کرکے یکجہتی کا اظہار کیا۔

کرسچن ٹاؤن میں فلسطین پر صیہونی اسرائیلی ریاست کی جانب سے جاری جارحیت کےخلاف احتجاج

مورخہ 16 مئی،  لیبر قومی موومنٹ، رواداری تحریک اور ویمن ورکر الائنس کے زیر اہتمام کرسچن ٹاؤن میں فلسطین پر صیہونی اسرائیلی ریاست کی جانب سے جاری جارحیت کےخلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں مسیحی برادری نے بھی بھرپور شرکت کی۔

ایڈووکیٹ علی تراب کی قیادت میں پی ٹی یو ڈی سی کے وفد نے بھی احتجاج میں شرکت کرکے یکجہتی کا اظہار کیا۔

ڈسکہ

سیالکوٹ کے نواحی علاقے ڈسکہ میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین اور انقلابی طلبہ محاذ کے زیر اہتمام فلسطین پر سرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ، نوجوانوں اور محنت کشوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے سرمایہ داری مخالف اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔