ساہیوال: پیرا میڈیکس تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ کا انعقاد

رپورٹ: راؤ محمد اکرم، جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل لیبارٹری ایسوسی ایشن پنجاب

مورخہ 29 ستمبر کوساہیوال میں پاکستان بھر کی تمام پیرا میڈیکس تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے پاکستان میڈیکل لیبارٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین بشارت رسول کی دعوت اور میزبانی میں ایک احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس جلسہ میں پیرا میڈیکس جوائنٹ ایکشن کمیٹی پاکستان کے چیئرمین شرافت اللہ یوسفزئی، کنوینر شاہد جان خٹک اور سرپرست اعلیٰ جناب سراج الدین برکی، ممبرمحمد ارشد خان، ملک یوسف اعوان، ملک منیر احمد، ملک شکیل اور دوسرے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔  پاکستان بھر کی تمام پیرا میڈیکس تنظیموں جس میں پاکستان میڈیکل لیبارٹری ایسوسی ایشن، پنجاب ڈسپنسر ایسوسی ایشن، مڈوائف ایسوسی ایشن اور سی ڈی سی ایسوسی ایشن پاکستان، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن و دیگر اہم تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ملازمین کا تین نکاتی مطالبہ ہے کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز (پیرامیڈیکس) کونسل کا قیام ہنگامی بنیادوں پر قائم کیا جائے، ہیلتھ کیر کمیشن کی ظالمانہ کارروائیوں کو کونسل کے قیام تک بند کیا جائے اور سروس سٹرکچر کے نوٹیفکیشن کو 2011 کے مطابق بحال کیا جائے۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کی جانب سے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لئے مرکزی رہنما ندیم پاشا نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں ملازمین کے شانہ بشانہ لڑنے کا عہد کیا۔

تمام قائدین نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات  تسلیم نہ کیے تو احتجاجی تحریک میں شدت لاتے ہوئے اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*