پشاور: سول ایوی ایشن ادارے کی تقسیم اور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف احتجاج

رپورٹ: PTUDC پشاور

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم  اورآؤٹ سورسنگ اور بونس کی عدم ادائیگی اور دیگر ایشوز کے خلاف کل مورخہ 23 جولائی کو  باچا خان ائیرپورٹ پشاورپر آفیسرایسوسی ایشن گل زرین، ایمپلائز یونٹی پشاور کے صدر گل تیمور، جنرل سیکرٹری حبیب، نائب صدر سینٹرل عمران بھائی اور دیگر ساتھیوں نے  جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ منافع بخش ادارے کو سوچی سمجھی سازش کے تحت آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے اور ملازمین نے ڈی جی کے نقصان والے بیان کو مسترد کرتے ہوئے بورڈ کے کے منظور شدہ بونس کی فی الفورادائیگی کا مطالبہ کیا۔ سول ایوی ایشن کے ملازمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور حکمرانوں کو ان کے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*