اسلام آباد: صوبہ بلوچستان کے پیرا میڈیکل سٹاف سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ

رپورٹ: چوہدری محمد انس،  پیرامیڈیکل اسٹاف ایسو سی ایشن پمز اسلام آباد

پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن پمز اسلام آباد کے زیراہتمام صوبہ بلوچستان کے پیرا میڈیکل سٹاف سے اظہار یکجہتی اور ان پر صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے تشد د کی مذمت کے لئے مظاہرہ کیا گیا ۔  مظاہرین کی اکثریت نے بلوچستان حکومت کے طرزعمل پرسخت برہمی کا اظہار کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد ارشد خان نے کہا کہ کراچی سے گلگت تک پیرامیڈیکل سٹاف ایک ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب بلوچستان کے پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ ہیں۔  بلوچستان حکومت پیرا میڈیکل اسٹاف پر تشدد کی کاروائیاں بند کر کے ان کے چارٹرآف ڈیمانڈ کو جلد از جلد منظورکرے ورنہ پورے ملک میں احتجاجات کا سلسلہ شروع کر دیا جا ئے گا۔

مظاہرے میں دیگر میڈیکل اسٹاف رانا احمد،  جوزف پال،  سعید جان، صفدر خان، نسیم خٹک اور چوہدری محمد انس سمیت پمز کے دیگر میڈیکل اسٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

مظاہرے سے یکجہتی کے لئے فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک کے سید بلال شاہ جنرل سیکرٹری، پمز نان گزٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری طاہر ورک،  صدر حاجی حنیف اور جنرل سیکرٹری ملک طاہر کی قیادت میں وفد نے شرکت کی اور مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ نبھانے کی یقین دہائی کرائی۔