ملتان: پاور لومز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ

رپورٹ: PTUDC ملتان

آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام مورخہ 28 ستمبر کو چونگی نمبر 14 چوک پر بجلی، گیس، دھاگہ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا۔ جس کی قیادت خالق قندیل انصاری صدر آل پااکستان پاور لومز ایسوسی ایشن نے کی۔ احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ صبح گیارہ بجے سے شام چار بجے تک جاری رہا۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خالق قندیل انصاری نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے دھاگے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور دوسری طرف ٹیکسوں کی بھر مار نے نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ پاور لومز بند پڑی ہیں اور بڑے پیمانے پر پاورلومزورکر بے روزگار ہو گیا ہے مہنگائی نے ان چولہے ٹھنڈے کر دئیے ہیں۔ اگر فوری طور پر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔

بظاہر یہ کیمپ پاور لومز کے مالکان پرمبنی ایسوسی ایشن کی جانب سے لگایا گیا جس میں محنت کشوں کو بھی بڑی تعداد میں لایا گیا تاہم محنت کشوں کے غم وغصہ نے پورے کیمپ کا ماحول تبدیل کر دیا جہاں پر محنت کشوں کی جانب سے مالکان اورحکومت دونوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ محنت کشوں نے واضح بیان کیا کہ بہتر حالات میں مالکان ہمارے خون پسینے کی کمائی سے محلات تعمیر کرتے ہیں لیکن معاشی بحران کی صورت میں تمام تر ذمہ داری پھر محنت کشوں پر ڈال دی جاتی ہے۔ کیمپ میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے وفد نے ندیم پاشا ایڈوکیٹ، ذیشان بٹ، اسلم انصاری، محمد ساجد، توصیف احمد، طارق چوہدری، نادر گوپانگ کی قیادت میں شرکت کی اور محنت کشوں کے ساتھ  اظہارِیکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ جدوجہد کرنے کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*