راولپنڈی: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج جاری

رپورٹ: سجاد حسین ساجد، میڈیا کوآرڈینیٹر، آل پاکستان ایمپلائز، پینشنرزو لیبر تحریک

آل پاکستان ایمپلائز، پینشنرز و لیبر تحریک، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفینس کمپئین PTUDC، پیپلز لیبر بیورو، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اور دیگر مزدور تنظیموں کے رہنماؤں نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی مجوزہ نجکاری، اَن بنڈلنگ /تقسیم کے مزدور دشمن حکومتی منصوبے کے خلاف ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے زیراہتمام ایس این جی پی ایل ہیڈ آفس راولپنڈی میں جاری احتجاج میں شرکت کی اور یونین کے صدر زبیر احمد خان، جنرل سیکرٹری شاہین اقبال مروت، ملک یاسر قیوم اور چوہدری عبدالوحید سمیت دیگر یونین قائدین اور ادارے کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کیا۔

مظاہرے سے پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر اور پی ایل بی کے صوبائی صدر سید نذر حسین شاہ کے علاوہ اتحاد یونین آف آل پاکستان او جی ڈی سی ایل ایمپلائز (سی بی اے) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری انصر ایوب وڑائچ، پی ٹی یو ڈی سی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر چنگیز ملک، میونسپل لیبر یونین میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ عبدالمجید، ایچ بی ایف سی ورکمین یونین (سی بی اے) کے مرکزی صدر راجہ پرویز اختر، سی ڈی اے لیبر یونین (سی بی اے) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ اشتیاق احمد اور دیگر مزدُور قائدین نے بھی خطاب کیا۔

مزدُور رہنماؤں نے ایس این جی پی ایل یونین کی قیادت اور ملازمین کو اپنے بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے آل پاکستان ایمپلائز، پینشنرز و لیبر تحریک کے پلیٹ فارم سے رہبرِ تحریک حاجی محمد اسلم خان کی قیادت میں نجکاری، سرکاری اداروں کی تقسیم اور نوکریوں کے خاتمے، ملازمین اور پینشنرز کی مراعات میں کمی، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو درپش سروس سٹرکچر کے مسائل اور آئی ایم ایف کے ایجنڈے کے تحت تنخواہ دار و محنت کش طبقہ سے روا رکھی جانے والی دیگر حکومتی کارستانیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*