وفاقی اداروں کے ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف خیرپور میرس، دادو اور کے این شاہ میں احتجاجی مظاہرے

خیرپور میرس
رپورٹ: سعید خاصخیلی

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کی جانب سے مورخہ 5 ستمبر بروزاتوار، پریس کلب خیرپور میرس کے سامنے وفاقی اداروں کے 16000 ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سوئی سدرن گیس اور یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے برطرف ملازمین نے شرکت کی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

مظاہرے میں سوئی سدرن گیس کے محمد صالح چانڈیو، تراب علی رند، امام بخش خاصخیلی، غلام محمد ڈنور، مشتاق علی عباسی, منیر احمد چانڈیو، ارشاد علی سومرو، ھدایت علی شر، آل پاکستان ورکرز یونین CBA یوٹیلیٹی اسٹور، کے ریاض حسین شیخ، عبدل شکور منگریو، سید خلیل شاہ، کرم شاہ، پیپلز لیبر بیورو کے ڈویزنل صدر فیروز پھلپوٹو، ریڑھا یونین کے وھاب شیخ اور PTUDC کے امجد لاشاری، سعید خاصخیلی، شہباز پھلپوٹو، نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ یہ مزدور دشمن فیصلہ واپس لیا جائے.

یہ صرف 16000 ملازمین کا معاشی قتل نہیں بلکہ 16000 خاندانوں کا معاشی قتل ہے، اعلیٰ عدلیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے برطرف ملازمین اور ان کے خاندانوں میں پائی جانے والی بے چینی دور کرے۔

دادو
رپورٹ: کامریڈ ضیاء

سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت 16000 برطرف کیے ہوئے ملازمین کی بحالی کے لئے دادو میں PTUDC اور بیروزگار نوجوان تحریک BNT دادو کی جانب سے میونسپل پارک سے پریس کلب دادو تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں دیگر مزدور تنظیموں کے علاوہ سوئی سدرن گیس کمپنی، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ورکرز، ہیلتھ ویکسینیٹرز کے برطرف ملازمین نے بھی شرکت کی۔مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر تھے جو 16000 ملازمین کی بحالی کے لئے نعرے بازی کر رہے تھے۔

مظاہرے سے کامریڈ صدام خاصخیلی، بی این ٹی رہنما کامریڈ اعجاز بگھیو، قلندر بخش سیال سوئی گیس، عبدالغفار جمالی ویکسینیٹر، راجہ رفیق پنہور پاکستان پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن، محمد موریل پنہور، سلیم لاشاری یوٹیلیٹی ورکرز ایسوسی ایشن، گسٹا کے کامریڈ اختر برہمانی، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے کامریڈ ضمیر کوریجو اورPTUDC کے کامریڈ انور پنہور نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر 16000 ملازمین کو بحال کیا جائے بصورت دیگر پورے ملک میں تحریک چلائیں گے۔


۔

کے این شاہ
رپورٹ: کامریڈ رشید بگھیو

سپریم کورٹ کی جانب سے ملازمین کی بحالی کے آرڈیننس 2010 کی منسوخی کے بعد وفاقی حکومت کی کی طرف سے 16000 ملازمین کو جبری طور پر کیے جانے کے خلاف PTUDC کے این شاہ کی جانب سے نیو ایم سی بی بینک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں سوئی سدرن گیس کمپنی، یوٹیلیٹی اسٹور ورکرز کے برطرف ملازمین سمیت شہر کے سیاسی، سماجی تنظیموں عوامی ورکرز پارٹی، عوامی پورھیت تحریک، ایپکا، حمالی ورکرز یونین، سبزی فروٹ فروش یونین کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے عباس بگھیو، قربان بگھیو، حمالی ورکرز رہنما وزیر گاڈھی، ایپکا کے این رہنما حفیظ سومرو اور دیگر نے خطاب کیا۔