اسلام آباد: سول ایوی ایشن کی تقسیم اور ممکنہ نجکاری کے خلاف اسلام آباد ایئرپورٹ پرمظاہرہ

رپورٹ: PTUDC اسلام آباد

مورخہ 8 جولائی کو سول ایوی ایشن ایمپلائیز یونین CBA ،آفیسرزایسوسی ایشن اوراکائی یونین کے زیراہتمام اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھرپورمظاہرہ کیا گیا، جس میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔ انہوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومتی مزدور دشمن اقدامات کے خلاف نعرے درج تھے۔

ایمپلائیز یونٹی CBA کے مرکزی صدر شیخ خالد محمود کی کاوشوں سے اس احتجاجی مظاہرے میں پیپلز یونٹی PIA سی بی اے کے صدر رمضان لغاری، جنرل سیکرٹری سہیل مختار، ریلوے یونین کے مرکزی رہنما راجہ عمران، یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن کے صدر سید عارف شاہ صاحب، واپڈا ہائیڈرو یونین کے جاوید اقبال بلوچ، پرویز بھٹی جنرل سیکرٹری PTV یونین، انقلابی طلبا محاذ RSF کے آصف رشید، عمرعبداللہ، ڈاکٹر چنگیزجوائنٹ سیکرٹری PTUDC، راجہ آصف اقبال صدر ایمپلائیز یونٹی، جاوید خان چیئرمین،  راجہ مجید  جنرل سیکرٹری میونسپل لیبر یونین اور ایاز بٹ صدر اکائی یونین نےاپنے ملازمین کے ساتھ شرکت کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ یونین راہنماؤں نے یقین دہانی کرائی کہ سول ایوی ایشن کی تقسیم، نجکاری اور دیگر مزدور دشمن حکومتی کے خلاف مشترکہ جدوجہد جہد کریں گے۔ سٹیل ملز پاکستان، پی ٹی ڈی سی ملازمین کے معاشی قتل، نجکاری اور ڈاؤن سائزنگ سمیت تمام اقدامات کی بھرپور مذمت کی گئی۔ اس موقع پر حکومت وقت کو باور کرایا گیا کہ وہ اپنے ان عزائم سے باز رہے ورنہ احتجاج کا دائرہ ملک گیر سطح تک پھیل جائے گا۔