راولاکوٹ: محکمہ برقیات کے مرکزی صدر سردار اعجاز شاہسوار کی جبری برطرفی کے خلاف احتجاج

رپورٹ :حارث قدیر

اعجاز شاہسوار

ناظم محکمہ برقیات نے غیرہ جریدہ فنی ملازمین محکمہ برقیات کے مرکزی صدر سردار اعجاز شاہسوار کو سپیشل پاور ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ ناظم برقیات کے اس اقدام کے خلاف راولاکوٹ میں تمام محکمہ جات کے غیر جریدہ ملازمین نے تالہ بند ہڑتال کا مشترکہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ راولاکوٹ میں شدید برفباری کے باعث بجلی کی ترسیل میں تعطل ہے۔ جبکہ ملازمین کی ہڑتال کے باعث بجلی کی ترسیل کا سلسلہ بحال کیا جانا ناممکن ہو کر رہ گیا ہے۔ مرکزی صدر غیرہ جریدہ فنی ملازمین محکمہ برقیات کا کہنا ہے کہ یہ اقدام گزشتہ دنوں میں محکمہ کے ایک آفیسر کے ساتھ ہونے والی تلخ کلامی کے بعد ان پر قائم ہونے والے مقدمہ، ان کی گرفتاری اور اس کے خلاف احتجاج کی صورتحال کے بعد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقدمہ میں عدالت نے فریقین کے مابین معاملہ حل ہونے کے بعد فائل داخل دفتر کرتے ہوئے ہمیں رہا کر دیا تھا۔ لیکن اب یہ کوشش ملازمین کو اپنے حقوق کےلئے آواز اٹھانے سے روکنے کےلئے کی گئی ہے جس پر سخت رد عمل دیا جائے گا۔ ملازمین کے حقوق کی جنگ میں ریاستی جبر و تشدد کسی صورت رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایس ڈی او کے ساتھ ملازمین کے تبادلہ جات پر مرکزی صدر کی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد ایس ڈی او نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے مرکزی صدر اعجاز شاہسوار اور ایک دیگر عہدیدار کو گرفتار کروا دیا تھا۔ ملازمین نے ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ جو ایک ہفتہ تک جاری رہا۔ بعد ازاں ایس ڈی او نے کیس واپس لیا اور ملازم رہنماؤں کو رہا کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد احتجاج بھی ختم ہو گیا تھا۔ گزشتہ روز ناظم برقیات نے سپیشل پاور ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اعجاز شاہسوار کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ اس کے ساتھ یہ بھی واضح رہے کہ سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر نے بھی 4 فروری سے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر دھرنے دینے اور 7 تاریخ کو مظفرآباد احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

اس واقعہ کے خلاف تنظیم غیر جریدہ نے کل یکم فروری کو کشمیر بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے جس میں تمام ترقی پسند قوتوں کو شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔  پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) آزاد کشمیر کے صدر نوید اسحق، جنرل سیکرٹری عبدالواحد، آرگنائزر ضلع سدھنوتی سعد ناصرسمیت PTUDC کی مرکزی قیادت نے اعجاز شاہسوار کی جبری برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی تشدد جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتے, ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اعجاز شاہسوار کو فی الفور ملازمت پر بحال کرتے ہوئے ملازمین کے تمام مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*