فیصل آباد: آئی ایم ایف اورحکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مارچ

رپورٹ: PTUDC فیصل آباد

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے زیر اہتمام مورخہ 7 فروری 2020ء کو مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف زرعی یونیورسٹی سے پریس کلب فیصل آباد تک احتجاجی مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ میں رکشہ یونین، طلبا، ملازمین اور محنت کشوں نے بھرپور شرکت کی جس کے دوران مظاہرین نے IMF کی پالیسیوں اورمہنگائی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

پریس کلب کے باہر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے لئے گئے سامراجی قرضوں کا بوجھ غریب عوام پر نہ ڈالا جائے۔ بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں۔ محنت کشوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔IMF سے معاہدے ختم کیے جائیں اور تمام بیروزگاروں کوملازمت فراہم کی جائے یا پھربیروزگاری الاؤنس دیا جائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*