اسلام آباد: ہندوستان میں مزدوروں کے استحصال اور مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

رپورٹ: احمد علی شیرازی

انٹرنیشنل ٹریڈ یونین آف کنفیڈریشن (ITUC)کی کال پر دنیا بھر کے 176ممالک میں ہندوستان میں مودی حکومت کی طرف سے مزدوروں کے خلاف مزدور دشمن اقدامات کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ،پاکستان میں یہ مظاہرہ پاکستان ورکرز فیڈریشن اور سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام دارلحکومت اسلام آبادمیں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ظہور اعوان اور سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے ہندوستان کے محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مودی سرکار فوری طور پر ہندوستان کے کروڑوں مزدوروں کے خلاف مزدور دشمن اقدامات کو واپس لے تاکہ مزدور سکھ کی سانس لے سکیں ،انہوں نے کہا کہ مزدور کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،مزدوروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی مودی سرکار الیکشن کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے اور پاکستان پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا رہی ہے۔


مظاہرین نے مودی سرکار کے مزدور دشمن رویے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے کے اختتام پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ظہور اعوان اور سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے انڈین سفارت خانہ میں مودی حکومت کے مزدور دشمن رویے کے خلاف یاداشت جمع کروائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*