حیدرآباد: کے این شاہ شہر کو امکانی طور ڈبونے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج

رپورٹ: انقلابی امدادی اور احتجاجی تحریک حیدرآباد

کے این شاہ شہر جو تاريخى طور پر مزاحمت کا شہر رہا ہے، جس نے ضيائى آمریت کے دور ميں ضياء کو للکارا تھا آج اس شھر کو ڈبویا جا رہاہے۔ مقامی ایم این اے اپنی جاگیروں کو بچانے اور 3 لاکھ آبادى والے شہر کو امکانی طور ڈبونے کے خلاف مورخہ 28 اگست کو حیدرآباد پریس کلب میں کے این شاہ شہر، حیدرآباد کی عوام اور سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ انقلابی امدادی و احتجاجی کمپئین کے ساتھیوں کی مظاہرے میں بھرپور شرکت اور مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔