ڈسکہ: وفاقی بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

رپورٹ: کامریڈ حسنین بٹ

مورخہ 19جون کو  ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں پریس کلب کے سامنے سٹیل مل کراچی اور پاکستان ریلوے کے مزدوروں کی جبری برطرفی، وفاقی بجٹ اور آن لائن کلاسز کے خلاف پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اور انقلابی طلبہ محاذ RSF کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

مظاہرے میں شریک PTUDC سیالکوٹ کے ضلعی صدر ناصر بٹ، PYO کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ڈویژن گوجرانوالہ شہزاد علی، بے روزگار نوجوان تحریک کے ضلعی آرگنائزر ایاز ٹیپو، RSF کے ضلعی آرگنائزرحسنین بٹ، پنجاب ٹیچر یونین کے محمد یوسف، پروفیسر اینڈ لیکچررایسوسی ایشن لوکل یونٹ کے انفارمیشن سیکرٹری بابر پطرس اور پاکستان پیپلزپارٹی کے کامریڈ حسن پرویز ملک، طلبا یکجہتی تحریک کے صدر جنید بٹ سمیت عنصر باغی، ثاقب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے سٹیل مل اور ریلوے کے محنت کشوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

عوام دشمن بجٹ کی مذمت کی اورعمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کو سخت الفاظ تنبیہ کیا کہ وہ کسی بھی ادارے کی نجکاری ایسے مکروہ عمل سے باز رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*