حید رآباد: آ ٹے کے مصنوعی بحران اور مہنگائی کے خلاف احتجاج

رپورٹ: ایسرداس

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کی جانب سے آٹے کے مصنوعی بحران، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی، نجکاری اور بیروزگاری کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مورخہ 2 فروری 2020ء کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ٹریٹ کارپوریشن ایمپلائز یونین، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن، ریلوے ورکرز یونین، انقلابی طلبہ محاذRSF اور بیروزگارنوجوان تحریک BNT سمیت مختلف تنظیموں کے رہنماؤں اور محنت کشوں، نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈزاٹھائے ہوئے تھے جن پر حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے PTUDC سندھ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ نثار احمد چانڈیو، رہنما جے پرکاش، ٹریٹ کارپوریشن ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری شیخ عدنان، انقلابی طلبہ محاذ کی رہنما کامریڈ لتا، سماجی کارکن ایڈوکیٹ آسماں، ایپکا کے صوبائی رہنما میرل بھرگڑی و دیگر نے کہا کہ موجودہ آٹے کا بحران سراسر مصنوعی ہے، موجودہ حکومت اپنے پہلے دن سے محض سرمایہ داراوں کو نواز رہی ہے اور عوام کی اکثریت کو غربت کی گہرائیوں میں دفن کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئے روز بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ معمول بنتا جارہا ہے جس سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف کی ایما پر بنائی جانے والی تمام ترمعاشی پالیسیوں کو فوری طور ختم کیا جائے۔ مظاہرے میں موجود تمام تر یونینز نے اتفاق کیا کہ وہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*