فلسطین پراسرائیلی جارحیت کے خلاف دادو، بھان سید آباد اور سیہون میں احتجاجی مظاہرے

فلسطین پراسرائیلی جارحیت کے خلاف دادو میں مظاہرہ
رپورٹ: کامریڈ ضیاء

مورخہ 20 مئی کو صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف دادو پریس کلب کے سامنے بیروزگار نوجوان تحریک اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے اور وہ اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ پچھلے تہتر سالوں میں فلسطین کی عوام کا قتل عام جاری ہے، مگر افسوس کہ ان کا آواز سننے کو کوئی تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تازہ حملوں میں 207سے زائد بے قصور شہید کیے گئے جس میں بچے 63 اور 36 عورتیں بھی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر 1500حملے کیے گئے ہیں جس میں   40000لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور ایک لاکھ لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے حملوں کو رکوایا جائے اوراسرائیل کے سارے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا کر فلسطین کی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔

مظاہرے سے اعجاز بگھیو، ضیاء زؤنر، صدام خاصخیلی، موریل پنہور، ضمیر کوریجو، انور پنہور اور دیگر نے خطاب کیا۔

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھان سید آباد میں مظاہرہ
رپورٹ: اقبال میمن

اسرائیل کے خلاف بھان سیدآباد پریس کلب کے سامنے بیروزگار نوجوان تحریک اورکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDCکی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ عالمی سامراج امریکہ اور برطانیہ نے فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی صیہونی ریاست اس لیے قائم کی ہے تاکہ وہ اپنا سامراجی تسلط قائم رکھ سکیں۔ کیونکہ یہ عرب خطہ تیل اور سونے کے ساتھ ساتھ معدنی وسائل سے مالا مال تھا تاکہ وہ اس خطے کی لوٹ مار آسانی سے کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تہتر سالوں میں فلسطین کی عوام کا قتل عام جاری ہے مگر افسوس کہ ان کا آواز سننے کو کوئی تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر 1500حملے کیے گئے ہیں، جن میں چالیس ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور ایک لاکھ لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

مظاہرے سے اقبال میمن، بدرالدین پنہور، پریل چنہ، طارق پنہور، انور پنہور اور دیگر نے خطاب کیا۔

سہون شریف
رپورٹ: سکندر اوٹھو

اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملوں کے خلاف سہون پریس کلب کے سامنے بیروزگار نوجوان تحریک اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈفینس کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے اور وہ اسرائیل کے خلاف فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین سے سکندر اوٹھو، مشتاق سیلرو، عارب ملاح، انور پنہور اوردیگر نے خطاب کیا۔