مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت کے مزدوردشمن قانون کی پرزورمذمت کرتے ہیں، پی ٹی یو ڈی سی

رپورٹ: PTUDC مظفرآباد

ہڑتال کرنا محنت کشوں کا بنیادی حق ہے، آزاد کشمیر حکومت اور بیوروکریسی نے عدلیہ کا سہارا لے کر محنت کشوں کی تنظیموں پر پابندی عائد کر دی ہے جو سراسرناانصافی اور محنت کشوں کے ساتھ بھیانک ظلم ہے۔ اس طرح کے اقدامات مارشل کے دور میں ہی نافذ کئے جاتے رہے ہیں لیکن جمہوری حکومتیں سرمایہ داری کے زوال میں آمرانہ کردار ادا کر رہی ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین آزاد کشمیر کے مرکزی صدر نوید اسحاق، رہنما پی ٹی یو ڈی سی راشد شیخ، راجہ نصیر، اویس خان اور دیگر نے ایک اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت شاید یہ سمجھ رہی ہے کہ وہ تنظیموں پرپابندی لگا کر ان کے حقوق کو غصب کر سکتی ہے لیکن آزاد کشمیر کے ملازمین ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے اپنے حقوق کی جنگ پہلے بھی لڑی ہے اور آئندہ بھی لڑنے سے گریز نہیں کرے گے۔ موجودہ حالات میں آزاد کشمیر کی تمام ملازمین تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہو کر پابندی کو ختم کروانے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*