کراچی: اساتذہ پرسندھ حکومت کی ریاستی دہشت گردی نامنظور!

رپورٹ: انفارمیشن بیورو

سندھ کے وزیر تعلیم کی جانب سے سندھ یونیورسٹی اور این ٹی ایس پاس اکیس ہزار پانچ سو اساتذہ این ٹی ایس پاس کرنے کے باوجود مستقل نہ کئے جانے پر سندھ بھرمیں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ اس سلسلے میں 25 دسمبر کو پورے سندھ کے اساتذہ نے کراچی پریس کلب سے مارچ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے لئے پورے سندھ کے اساتذہ اپنے مطالبات کے حصول کے لئے کراچی روانہ ہوئے اور پریس کلب کراچی سے سی ایم ہاؤس کی طرف مارچ جاری تھا کہ پولیس کی جانب سے ان پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ واٹر کیننن، آنسو گیس اور لاٹھی چارج میں سینکڑوں اساتذہ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہوئے اساتذہ میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں۔ شدید تشدد کے بعد کئی اساتذہ کو گرفتار بھی کیا گیا جس کے بعد کمشنر کراچی تھانے پراساتذہ سے مذاکرات کے لئے آئے لیکن ناکافی یقین دہانی کی وجہ سے اساتذہ نے مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتال اور کراچی پریس کلب پر دھرنے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین(PTUDC) اساتذہ کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ شریک ہے اور ان کی آواز کو ملک گیر آواز بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے صوبائی صدر انور پنہور اور جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ نثار احمدچانڈیو نے حیدرآباد میں بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ پر اس تشدد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکومت سندھ کا مکرو ہ چہرہ ان کے اس عمل سے بے نقاب ہوا ہے۔ ہم اساتذہ کو ان کی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہPTUDC کے ساتھی حاجی شاہ، اﷲ بچایو اورجبار زئنور دھرنے میں اساتذہ کے ساتھ وہاں اپنی تنظیم کے ساتھ موجود ہیں۔

 اسی ضمن میںPTUDC کے مرکزی صدر نذر مینگل اور سیکریٹری جنرل قمر الزمان خان نے کہا کہ سندھ پولیس کی اساتذہ کے ساتھ بدسلوکی، تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ارباب اختیار کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لیں، ہم اساتذہ کی جدوجہد میں ہر جگہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر ان کے مطالبات کو فوری حل نہیں کیا گیا تو PTUDC احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دیگر مزدور یونینز کے اشتراک سے ملک گیر سطح پراساتذہ کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ شروع کرے گی۔

واقعہ کی ویڈیو رپورٹ:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*