جوہی: پی ٹی یو ڈی سی کے زیر اہتمام ’برصغیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیر‘ کے عنوان پر لیکچر کا انعقاد

رپورٹ: کامریڈ خادم کھوسو

مورخہ 25 اگست 2019ء کوجوہی میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اور بیروزگار نوجوان تحریکBNT کے زیر اہتمام ’برصغیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیر‘ کے عنوان پر لیکچر پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مزدوروں، نوجوانوں اور سیاسی وسماجی ورکرز نے شرکت کی۔ پروگرام کے لیکچرکار کامریڈ حنیف مصرانی تھے، جب کہ چیئر کے فرائض کامریڈ خادم کھوسہ نے سرانجام دیے۔ پروگرام کے شرکا کو کامریڈ خادم کھوسو نے ویلکم کیا۔

کامریڈ حنیف مصرانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی فاشسٹ حکومت کشمیریوں کے حقوق کی حق تلفی کرتے ہوئے بڑی درندگی سے عوامی تحریک کو کچل رہی ہے، جبکہ ایک خودمختیار وطن کشمیریوں کا حق ہے۔ کشمیریوں کی آزادی پاکستان اور ہندستان کے عوام کی آزادی سے مشروط ہے کیونکہ دونوں اطراف کی عوام کو سرمایہ دارانہ نظام اور اس کے حواریوں نے غلام بنایا ہوا ہے۔ غلام کو کوئی بھی بنیادی انسانی سہولیات جیسا کہ باعزت روزگار، تعلیم، علاج، صاف پانی، صحت و نکاس کا نظام بھی میسر نہیں ہوتی۔ اس لیے کشمیریوں سے لیکر پاکستان ہندوستان کی عوام کو حقیقی آزادی تب ملے گی جب مذکورہ بالا حقوق ان کو میسر ہواور یہ حقوق اس سرمایہ دارانہ نظام کے ہوتے ہوئے نہیں ملیں گے۔ موجودہ نظام کو ایک سوشلسٹ انقلاب ہی بدل سکتا ہے اور وہ وقت بھی قریب ہے۔ بحث میں حصہ لینے والوں میں سماجی ورکر پرویز باھوٹو، رشید لغاری، شاعر خلیل عارف سومرو،پیپلز پارٹی کے کامریڈ میر مرتضی جمالی، کامریڈ اعجاز جمالی، امین لغاری، کامریڈ عزیز سومرو، درزی مزدور یونین کے کامریڈ شبیر رستمانی، حجام یونین کے کامریڈ انور سیال، خاکروب یونین کے کامریڈ شبیر شیخ اور کامریڈ سجاد جمالی شامل تھے۔

پروگرام میں فقیر عثمان کھوسہ،کاچھو کے گلوکار کامریڈ صاحب لطیف برھمانی اورسکندر اداس کھوسہ نے انقلابی شاعری سے حاضرین کے جذبات کو گرمایا۔ آخر میں کامریڈ حنیف مصرانی نے سوالوں کی روشنی میں بحث کو سمیٹا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*