نیدرلینڈ: ’’پاکستان، اپنی شناخت کی تلاش میں‘‘  کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

رپورٹ:  اے نیازی

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین  (PTUDC) اور اوورسیز پراگریسیو پاکستانیز (OPP) کے زیر اہتمام نیدر لینڈ کے شہرایمسٹرڈیم کی ورج یونیورسٹی میں مورخہ 3 جون کو ’’پاکستان،  اپنی شناخت کی تلاش میں‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانیوں سمیت ڈچ نوجوانوں،  مزدوروں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  اس سیمینار میں نیدرلینڈ میں رہائش پذیر نوجوان پاکستانی خواتین نے بھی بھر پور شرکت کی۔  سیمینار کے مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین  (PTUDC) کے انٹرنیشنل سیکرٹری  اور ایڈیٹر  ایشین مارکسسٹ ریویو ڈاکٹر لال خان تھے جبکہ سیمینار کی صدارت اوورسیز پراگریسیو پاکستانیز (OPP) کے عامر موگاہی اور وحید بھٹی نے مل کر کی۔  انہوں نے تمام حاظرین کو خوش آمدید کہا اور سیمینار کے موضوع کے پس منظر پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر لال خان نے اپنے خطاب کے دوران قومی ریاست کی نوعیت اور قومی تشخص کے  بارے میں تاریخی حوالوں سے  وضاحت کی۔  انہوں نے سماجی و اقتصادی پہلوؤں اور معاشرے میں جدلیاتی ترقی کی وجہ سے سماجی شناخت میں تبدیلی کو واضح کیا۔ انہوں نے پاکستان کے موجودہ بحران کی وجوہات اور عوام کی نجات کی جدوجہد پر سیر حاصل بحث کی جس میں حاضرین نے گہری دلچسپی دکھائی۔  آخر میں انہوں نے بیرون ملک رہنے والی کمیونٹیزکو درپیش مسائل اور ان کے  ترقی پسند کردارپر بھی روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر لال خان کا خطاب جامع اور دلچسپ تھا جس کے بعد سوالات کا وقفہ ہوا،  جس کے دوران شرکاء نے 20  سے زائد سوالات پوچھے۔  آخر میں ڈاکٹر لال خان نے تمام سوالات کے جواب دیے اور یہ سیمینار ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

سیمینار سے زیادہ تر شرکاء ترقی پسند نظریات کے مزید پھیلاؤ اور جدوجہد کے عزم کے ساتھ رخصت ہوئے۔

ڈاکٹر لال خان کا مکمل خطاب ذیل میں دیا گیا ہے۔ (انگریزی زبان میں)

سیمینار کی کوریج اور نجی چینل سے ڈاکٹر لال خان کی بات چیت۔  (اردو میں)