ریلوے ورکرز یونین کے رہنماؤں پر درج تمام مقدمات فی الفور ختم کئے جائیں، پی ٹی یو ڈی سی سندھ

رپورٹ: کامریڈ ضیاء

ریلوے ورکرز یونین پر داخل تمام مقدمات ختم کیے جائیں اور نادرا یونین کے تمام برطرف عہدیداران کی بحالی کے ساتھ یونین سرگرمیوں پر پابندی اٹھائی جائے۔ PTUDC سندھ

مورخہ 4 فروری 2018ءکو پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC سندھ کی صوبائی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی انور پنہورریلوے کالونی کوٹری میں منعقد کیا گیا۔ جس میں صوبائی نائب صدرعباس لغاری اور رضا خان سواتی، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ نثار چانڈیو، فنانس سیکریٹری رمیش کمار، قربان علی بھنڈ، کامریڈ راھول اور ریلوے ورکرز یونین کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ٹریڈ یونین کا سماجی کردار کے موضوع پر بات کا آغاز کرتے ہوئے کامریڈ انور پنہور نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے پڑھے لکھے دانشوروں سے زیادہ محنت کش طبقہ باشعور ہے، جو وہ اس دنیا کا پہیہ چلاتا ہے۔ مگر ابھی تک وہ منظم نہیں ہو سکا ہے۔ جس کو منظم اور متحد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں PTUDC تمام ٹریڈ یونینوں کے ساتھ تمام محنت کشوں کو منظم و متحد کرنے میں بھرپور کردار اد کر رہی ہے تاکہ ہم سوشلسٹ انقلاب برپا کر سکیں۔ اس انقلاب سے ہی ہم محنت کشوں کے تمام دکھوں کا مداوا کر سکتے ہیں۔

اجلاس میں ریلوے ورکرز یونین پر داخل تمام جھوٹے مقدمات ختم کرنے، نادرا یونین کے تمام برطرف قائدین اور کارکنان کی بحالی کے ساتھ یونین کی سرگرمیوں پرپابندی اٹھانے اور اسٹیل مل کراچی کے تمام ملازمین کی تنخواہیں دینے کے ساتھ اسٹیل مل چلانے کے مطالبات کے لئے جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*