قمر الزمان خان ضمانت پررہا، جھوٹے مقدمات فی الفور ختم کئے جائیں!

رپورٹ: مرکزی انفارمیشن بیورو

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے مرکزی جنرل سیکرٹری قمر الزمان خان کو چند روز قبل آئی ایم ایف کے سامراجی بجٹ کے خلاف احتجاج  منظم کرنے کی  کال دینے کی پاداش میں گرفتارکرلیا گیا تھا، کل مورخہ 25 جون کو ٹریڈ یونینز، محنت کشوں، سیاسی اور سماجی کارکنان اور دیگر کے بھرپور احتجاج کے دباؤ کی وجہ سے قمرالزمان خان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ اس سلسلے میں PTUDC کی جانب سے ان کی رہائی کے لئے بھرپور اظہار یکجہتی مہم چلائی گئی جس میں ترقی پسند قوتوں نے ساتھ دیا۔ یہ معاملہ قومی سطح پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے بلاول بھٹو نے اِس واقعے کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو طلب کیا ہے۔

تاہم قمر الزمان خان کے خلا ف درج جھوٹے مقدمات واپس نہیں لئے گئے، ہم پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف درج مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں اور محنت کشوں کے بنیادی حقو ق پر شب و خون مارنے کی کوششوں کو بند کیا جائیں۔ ان جھوٹے مقدمات کے خاتمہ تک PTUDC کی مہم جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*