رحیم یارخان: عالمی یوم مزدور کے موقع پر ریلی کا انعقاد

رپورٹ: PTUDC رحیم یارخان

عالمی یوم مزدور کے موقع پر دنیا بھر کی طرح رحیم یارخان میں بھی شکاگو کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مزدوروں کسانوں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹریڈیونینز، ملازمین ایسوسی ایشنز، طلباء تنظیموں، سیاسی و سماجی جماعتوں، نے ڈسٹرکٹ ورکرز ایکشن کمیٹی اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے زیر اہتمام فیکٹریوں اداروں اور دفاتر سے شاندار ریلیوں کی صورت میں سٹی پل پر مرکزی مزدور ریلی میں شمولیت کی، مرکزی مزدور ریلی سی ٹی پل سے نکالی گئی اور ریلوے چوک پر اختتام پذیر ہوئی. مرکزی ریلی کی قیادت بزرگ مزدور رہنما سید زمان خان، پی ٹی یو ڈی سی کے آرگنائزر حیدرچغتائی، پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل چوہدری جاویداکبرڈھلوں، سٹی صدر نذیر احمد لاڑ ایڈووکیٹ، چیئرمین پختون ویلفیئرایسوسی ایشن سردار حسن نواز خان نیازی ایڈووکیٹ، چوہدری محمد نعیم مہاندرہ ایڈووکیٹ، احمد کھوکھر، عزیزاللہ جٹ، پی پی پی کے سیدحسنین شاہ، انقلابی ورکرزیونین رب نوازسومرو، رئیس طارق، محمدعمیربھٹی، سوشل سٹوڈنٹ کے رہنما اظہار احمد، کسان رہنما ایم ڈی گانگا، ملت ایگریکلچر کے رہنما شکور احمد،پیڑی مزدور کے رہنما ملک خدابخش، ورکرز اتحاد یونین کے رئیس ارشاد،عامر منظور، ایم آر ڈی ڈبلیو یونی لیور کے صدر ملک ندیم، سمیع بلوچ،سجاد شاہ، ریسکیو 1122کے اہلکاران اور ایوا شیخ زیدہسپتال کے عمران ارشد، نے سینکڑوں مزدوروں کے ہمراہ ریلی میں شرکت کی۔ جبکہ کوکا کولا ورکرز یونین سی بی اے کی ریلی عزیزاللہ جٹ اور ساجد حسین کی قیادت میں ریلی نے مرکزی ریلی میں شمولیت اختیار کی۔  چوہدری محمد نعیم مہاندرہ کی قیادت میں ورکرز ویلفیئر سوسائٹی کے ریلی لیبرکالونی سے نکلنے والی ریلی مرکزی ریلی میں پہنچی۔ ایپکا کی ریلی زیرقیادت محبوب خان اور ندیم درانی بھی مرکزی ریلی میں پہنچی۔

بزم فرید کی ریلی زیرقیادت حسن معاویہ گوپانگ، جاگ ویلفیئر موومنٹ کی ریلی پیرجی اشرف کی قیادت میں شریک ہوئی اس مرکزی ریلی میں دیگر سیاسی جماعتوں تنظیموں کے ریلیوں کے صورت میں سٹی پل پرمرکزی ریلی میں شریک ہوئے، اس موقع پر سید زمان خان، حیدرچغتائی،چوہدری نعیم مہاندرہ ایڈووکیٹ،سردار حسن نواز خان نیازی ایڈوکیٹ، چوہدری جاویداکبرھلوں، چوہدری جاویدحسن دادگجر، بادشاہ خان، فہیم نوازخان، جام نذیراحمد لاڑ ملک ندیم احمد کھوکھر اور دیگر مزدور رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ دارانہ بحران کی وجہ سے مزدوروں کے حالات زار بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں آئی ایل او اور لیبر لا پرعمل درآمد نہیں کیا جا رہا، جبری برطرفیاں روز کا معمول بن چکا ہے۔ جس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں مزدوروں کے قوانین اور اوقات کار پرعمل درآمد نہیں ہو رہا سوشل سیکورٹی اور ای اوبی آئی رجسٹریشن نہیں ہورہی، مزدور تعلیم اور محنت کی سہولت سے محروم ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر رہنماؤں نے مزدوروں کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے ملک بھر میں تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ آخر میں انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ مزدوروں کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی کے رہنماء عظیم خان سولنگی، شریف رحمانی، رئیس محمودبخش کھوکرودیگربھی موجودتھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*