راولپنڈی: ریلوے لیبر یونین کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ کا انعقاد

رپورٹ: PTUDC راولپنڈی

ریلوے ملازمین کے سکیل اپ گریڈ اور عارضی ملازمین کو مستقل کروا کر ہی دم لیں گے، قائدین ریلوے لیبر یونین

مورخہ 24 دسمبر کو راولپنڈی احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریلوے لیبر یونین کے سر پرست راجہ عمران، چیئرمین سہیل ذاکر، گوہر حمید ملک، چوہدری عمران، راجہ اعظم، راجہ شوکت اور راجہ خالد نے کہا کہ TLA/PM پیکج ملازمین کی ریگولائزیشن، سکیل نمبر 1تا 16اپ گریڈیشن اور ٹیکنیکل الاؤنس منظور کروا کر ہی دم لیں گے۔

مقررین نے مزید کہا کہ ریلوے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے حصول کیلئے احتجاج کا آغاز کر دیا ہے جس سلسلے میں ریلوے کی تمام سات ڈویثرنوں میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے ہیں۔ اسکیلوں کی اپ گریڈیشن، ٹیکنیکل الاؤنس 25فیصد پی ایل اے اور پی ایم پیکیج کے ملازمین کو کنفرم کرنے کے مطالبات ریلوے ہیڈ کوارٹر تسلیم کر چکا ہے، وزارت ریلوے اور وزارت خزانہ فی الفور عملدرآمد کیلئے فیصلہ کرے ورنہ حالات خراب ہونے کی ذمہ دار فیصلہ ساز ہوں گے۔ پاکستان ٹریڈیونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چنگیز ملک نے خصوصی طور پر شرکت کی اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریلوے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*