اسلام آباد: او جی ڈی سی ایل سی بی اے ریفرنڈم میں راجہ سلیم گروپ کی شاندار کامیابی

رپورٹ: PTUDC اسلام آباد

آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) کے حالیہ سی بی اے ریفرنڈم میں اتحاد یونین آف آل پاکستان او جی ڈی سی ایل ایمپلائز نے صدر راجہ سلیم اور جنرل سیکرٹری ملک اخلاق کی قیادت میں بھاری لیڈ سے کامیابی حاصل کر لی۔ انہیں 1000 سے زائد ووٹ کی لیڈ سے کامیاب قرار دیا گیا۔ راجہ سلیم گروپ او جی ڈی سی ایل کی اہم لوکیشنز پربھی اپنے مخالف شنواری بھٹو گروپ کی نسبت زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

اسلام آباد لوکیشنز (ہیڈآفس، آئی نائن، F-8) میں راجہ سلیم گروپ کو 660ووٹ ملے جبکہ شنواری بھٹو گروپ 311ووٹ لے سکا اسی طرح کنر فیلڈ میں بھی 32 ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی حاصل کی۔

راجہ سلیم گروپ نیسی بی اے کی حیثیت سے اپنے سا بقہ دور میں محنت کشوں کے لئے بہتر مراعات کا حصول ممکن بنایا اور ادارے کی نجکاری کے خلاف بھرپور جدوجہد میں سرگرم عمل ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کے محنت کشوں کے ساتھ پاکستان کے تمام محنت کشوں کے لئے بھی جدوجہد میں سرگرم عمل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے مزدور اتحاد،’آل پاکستان ایمپلائز، پنشنرز اینڈ لیبر تحریک‘میں راجہ سلیم کی زیر قیادت اتحاد یونین ایک فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری انصر وڑائچ گزشتہ عرصے میں جاری تمام مزدور تحریکوں میں اظہار یکجہتی کے لئے شریک ہو تے رہے ہیں اور 15 فروری ڈی چوک اسلام آباد میں ہونے والے نجکاری مخالف دھرنے میں بھی اتحاد یونین بھر پور شرکت کرے گی۔