راوی آٹوز کے تمام مزدوروں کی ملازمت بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی، ورکرز یونین راوی آٹوز

رپورٹ: PTUDC لاہور

یونین کے عہدیداران اور مزدوروں کو بغیر کسی اطلاع کے برطرف کرنے اور ملازمت پر واپس نہ لیے جانے والے محنت کشوں مشترکہ اجلاس کل مورخہ 8 ستمبر با وقت شام 5 بجے ورکرز یونین راوی آٹوزکے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مالکان کی طرف سے کافی عرصہ کام کرنے والے مزدوروں کو ڈیوٹی پر نہ لیے جانے مزدور دشمن رویے پر مباحثہ ہوا، اس مزدور دشمن انتقامی رویہ کی شدید مذمت کی گئی۔ کورونا وبا کے دوران مالکان نے مالکان نے حکومتی ایس او پیز پر کا بہانہ بنا کر فیکٹری کو بند کر دیا تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف مزدوروں کو ڈیوٹی پر پربحال کیا جائے گا، ان کو اس عرصے کے تنخواہ دی جائے گی۔ اب چونکہ فیکٹری میں پیداواری عمل شروع ہوگیا، تیار شدہ مال کی سپلائی بھی کی جارہی ہے اور ان مزدوروں کو ڈیوٹی پر لینا مالکان کی ذمہ داری ہے۔

یونین بھی زبانی اور تحریری طور پر مالکان کو ان ورکرز کی بحالی کا مطالبہ کرچکی ہے، لیکن مالکان لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں اور ان ورکرز کی جگہ نئے مزدوروں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ ہم ان پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ کورنا وبا سے پہلے کام کرنے والے تمام مزدوروں کی ملازمت پر بحالی تک بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یونین کسی بھی صورت اس مسئلے پر سمجھوتہ نہیں کرے گی ہمیں خوشی ہے کہ تمام مزدور پہلے کی طرح ابھی بھی متحد ہیں یونین کی ہر کال پر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

ہم ایک دفعہ پھر مالکان محکمہ محنت اور دیگر اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس نا انصافی کے خلاف مزدوروں کی دادرسی کریں اور حالات کو پرامن رہنے دیں بصورت دیگر یونین اور مزدور اپنے قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے، حالات کی ذمہ داری یونین پر نہیں ہوگی

یاد رہے کہ ’راوی آٹوز‘ لاہور کے نزدیکی علاقہ بیگم کوٹ میں سپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری ہے یہاں مورخہ 17فروری 2020ء کو چھ ماہ کی تنخواہوں کا مطالبہ کرنے اور جبری برطرفیوں کے خلاف مزدوروں کے احتجاج پرمالکان کی جانب سے گولیاں چلوائیں گیئں، جس کی زد میں آکر محمد رضوان نامی مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔ اس کے قتل کا مقدمہ فیکٹری مالکان اور دیگر مسلح افراد کے خلاف درج ہوا تھا لیکن ابھی تک نامزد ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔ یہ تحریک جاری تھی کہ مارچ میں کورونا وبا نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مگر محنت کش اپنے حقوق کے لئے سرگرم عمل ہیں، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین ان محنت کشوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر جدوجہد میں ان کے ساتھ لڑنے کا عہد کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*