راولپنڈی: آٹے کے مصنوعی بحران، مہنگائی اور حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

رپورٹ: PTUDC راولپنڈی

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کی جانب سے آٹے کے مصنوعی بحران، مہنگائی اور حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں راولپنڈی میں سکتھ روڈ چوک کے مقام پر PTUDC، انقلابی طلبہ محاذ RSF اور جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشنJKNSF کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہاکر یونین سمیت محنت کشوں، طلبا اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے دوران حکمرانو ں کی عوام دشمن پالیسیوں اور آئی ایم ایف کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے PTUDC کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چنگیز ملک نے کہا کہ ملک میں اس وقت منافعوں کے لیے عوام کی بڑی تعداد کو فاقہ کشی کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ حکمرانو ں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے آٹے اور چینی جیسی بنیادی ضروریات زندگی کا بحران پیدا کر دیا ہے۔ اس کیفیت میں ان کے خلاف جدوجہد ناگزیر عمل ہے اور ہم اس احتجاج سے پیغام دینا چاہتے ہیں کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام سے زندہ رہنے کا حق نہ چھینا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*