اسٹیل ملز کی نجکاری اور محنت کشوں کی جبری برطرفیاں نامنظور، ملک گیر احتجاجات

خیرپورناتھن شاہ: اسٹیل ملز کراچی کی نجکاری اور چار ہزار سے زائد ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
رپورٹ: سہیل چانڈیو

اسٹیل ملز کراچی کی نجکاری اور چار ہزار سے زائد ملازمین کی جبری برطرفی کے خلاف پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اور بیروزگار نوجوان تحریک کی کال پر خیرپور ناتھن شاہ کے پرانے بس سٹاپ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت کامریڈ اعجاز بگھیو، عیسا چانڈیو اور سھیل چانڈیو نے کی۔ احتجاج میں دیگر یونینز اور تنظیموں سے جس میں واپڈا ہائیڈرو یونین اور حمالی یونین کے کارکن ماجد بگھیو، ظہیر گاڈھی اور وزیر علی گاڈھی نے بھی شرکت کی۔ریلی میں مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمرانی حکومت نے روزگار دینے کے منشورپرساری الیکشن کمپئین چلائی تھی اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا۔ مگر افسوس کہ وہ روزگار دینے کی بجائے بیروزگار کر رہے ہیں، جس کی تازہ اور بہت بڑی مثال اسٹیل ملز کراچی کے ملازمین کی جبری برطرفیوں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت منافع بخش اداروں کو بیچنا بند کرے اور برطرف ملازمین کو فی الفور بحال کرکے نجکاری ختم کرے بصورت دیگر احتجاج کے دائرے کو وسیع کرکے پورے ملک تک پھیلایا جائے گا۔

جوہی: اسٹیل مل کراچی کی نجکاری اور 4545ملازمین کی جبری برطرفی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
رپورٹ: کامریڈ خادم حسین

مورخہ 18 دسمبر 2020 کوپاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کی جانب سے پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری اور ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف طبقاتی جدوجہد آفس جوہی تا پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں بی این ٹی، پی ٹی یو ڈی سی، خاکروب یونین، جوہی یوتھ فرنٹ کے کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکاء نے اسٹیل مل کی نجکاری اور ملازموں کی جبری طرفیوں کے خلاف نعرے لگائے، پریس کلب کے سامنے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اسٹیل مل کراچی کی نجکاری کو فی الفور روکا جائے اور برطرف کیے گئے ملازمین کو بحال کرکے اسٹیل ملز کو دوبارہ چلایا جائے۔اس کے علاوہ شرکاء نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ میونسپل یونین کے ملازمین کی تنخواہ بمعہ واجبات فی الفور ادا کی جائیں۔

ریلی سے کامریڈ خادم کوسو، کامریڈ حنیف مصرانی، کامریڈ میر مرتضیٰ تھیم، کامریڈ منصور تھیم، کامریڈ شبیر شیخ، کامریڈ عابد لغاری، فیاض کھچی اور کامریڈ امین لغاری نے خطاب کیا۔

ٹھری میرواہ: پاکستان اسٹیل مل کراچی کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
رپورٹ: کامریڈ شرجیل شر

اسٹیل مل کراچی کی نجکاری کے خلاف ٹھری میرواہ میں بیروزگار نوجوان تحریک اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC اورانقلابی ہاری جدوجہد کی جانب سے ناکہ چوک سے ٹھری میرواہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے اسٹیل مل کی نجکاری اور ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا کہ اسٹیل مل کی نجکاری کو فی الفور روکا جائے۔ جبری برطرف کیے گئے ملازمین کو بحال کرکے اسٹیل ملز کو بحال کیا جائے۔

مظاہرے سے کامریڈ شرجیل شر، کامریڈ نسیم اعجاز، کامریڈ منظور دستی اور کامریڈ ظفر بالشویک نے خطاب کیا۔

میرپور خاص

شہداد کوٹ

فیصل آباد

 

میرپوربٹورو