راولپنڈی: ٹیکنیکل الاؤنس پر عمل درآمد ہونے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد

رپورٹ: PTUDC راولپنڈی

ریل مزدور اتحاد کی جدوجہد کے نیتجے میں ریلوے ملازمین کے لئے 25 فیصد ٹیکنیکل الاؤنس پرعمل درآمد ہونے کے بعد مورخہ  4 سمتبر کو راولپنڈی انجن شیڈ میں ریلوے لیبر یونین کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریل مزدور اتحاد راولپنڈی ڈویژن کی قیادت اور ریلوے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریلوے لیبر یونین کےمرکزی نائب صدر راجہ عمران، مرکزی رہنما ریل مزدور اتحاد راجہ اعظم، سہیل ذاکر چئرمین، چوھدری محمدعمران جنرل سیکرٹری، حاجی زمان خان سینئر نائب صدر، طارق خان نیازی سیکرٹری اطلاعات راولپنڈی ڈویژن، چوھدری سجاد نائب صدر، طاھر خان جدون سیکرٹری اطلاعا ت لوکو شیڈ زون پاکستان ریلوے لیبریونین راولپنڈی ڈویژن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدوجہد کا محض ایک پڑاؤ ہے، آئی ایم ایف کی پالیسیوں کے خلاف ہر محاذ پر جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے ریلوے کی اس تحریک میں شامل تمام ٹریڈ یونینز اور مزدور تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*