ڈسکہ: میونسپل کمیٹی کے محنت کشوں کا احتجاج

رپورٹ: PTUDC ڈسکہ

جب سے تبدیلی سرکارکی حکومت آئی ہے، محنت کشوں کے حالات بد ترہو گئے ہیں۔ بجلی، گیس، پٹرول، ادویات غرض ضروریات ِ زندگی کی ہر شے کی قمیت آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ ہرطرف مہنگائی کا راج ہے۔ بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ محنت کشوں کی کم اجرت مشکل سے ان زندگی سانسوں کو بحال رکھ پا رہی ہے۔ محنت بیچنے والے ہر شعبہ کا مزدورسڑکوں پر اس تبدیلی کی جان کو رو رہا ہے۔ اسی پس منظر میں تحصیل میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے ڈیلی ویجززسینٹری ورکر بھی گذشتہ تین روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ ان ورکرز کا مطالبہ ہے کہ ان کو لیبر کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے مستقل کیا جائے۔ مزدور یونین میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے صدرعارف کھوکھر کا کہنا ہے کہ لیبر کورٹ نے ان کی مستقل تقرری کے احکام جاری کیے ہیں۔ لیکن ان کے چیف آفیسر ان احکامات کو ماننے سےانکاری ہیں اور تقرری آرڈرز پر دستخط نہیں کر رہے جوکہ عدالت کے فیصلہ کی توہین ہے اور سینٹری ورکرز کے ساتھ زیادتی ہے۔ المیہ یہ بھی ہے کہ کوئی صاحب اختیار ان کی آواز سننے کو تیار نہیں ہے۔ تاہم ورکر اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیئے رہیں گے۔

 

 

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کی جانب سے ملک حسن نے ان محنت کشوں کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی جدوجہد میں مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*