قصور: ’’تبدیلی سرکار میں مہنگائی، بیروزگاری اور نجکاری کی یلغار، حل کیا ہے؟‘‘ کے موضوع پر سیمینار

رپورٹ:PTUDC قصور

محنت کشوں کے عظیم مفکر کارل مارکس کی 201 ویں سالگرہ کے موقع پرپاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC)  کی جانب سے’’تبدیلی سرکار میں مہنگائی، بیروزگاری، نجکاری کی یلغار، حل کیا ہے؟‘‘ کے موضوع پر قصور کے مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محنت کشوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے مہمان خصوصی PTUDC جنوبی ایشیاء کے آرگنائزر عمران کمیانہ تھے جبکہ میزبانی کے فرائض فیاض احمد نے ادا کئے۔

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ضلع قصورکے صدر مہر یٰسین ، سیکرٹری جنرل ناصرمغل، مزدورکسان پارٹی کے رہنما میاں ممتاز، PTUDC کےکامریڈ سہیل اور PTUDC سیالکوٹ کے رہنما بابر پطرس نے کارل مارکس کی طبقاتی جدوجہد کے راستے میں دی گئی قربانیوں اور آج کے عہد میں ان کے سائنسی کام کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

تمام بحث کو سمیٹتے عمران کامیانہ نے ملکی صورتحال کے تناظر میں تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا مارکسی تجزیہ پیش کیا اور اس کا حل سوشلسٹ انقلاب کی صورت میں پیش کیا۔ آخر میں کارل مارکس کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ پروگرام کا اختتام ڈاکٹر طفیل اور پاکستان ورکر پارٹی کےکامریڈ ناصری نے اپنی انقلابی نظموں سے کیا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*