سیالکوٹ: یوم مئی کے موقع پر ریلیاں اور جلسے

رپورٹ: ناصر بٹ

عالمی یوم مزدور کے موقع پر ریلی کا انعقاد

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے زیراہتمام شکاگو کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی علامہ اقبال چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں مختلف سپورٹس، لیدر فیکٹریوں کے محنت کشوں، لیکچرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان، وکلا، طلبا او ر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران حکمران طبقے کی معاشی دہشت گردی کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔

علامہ اقبال چوک پر ریلی نے جلسہ عام کی صورت اختیار کر لی جس سے PTUDC صدرضلع سیالکوٹ ناصر بٹ، رہنما لیکچرز ایسوسی ایشن بابر پطرس، RSF کے انصر باغی، پیپلز پارٹی کے رہنما ملک حسن اور ڈسکہ بار ایسو سی ایشن کے عرفان شاہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے عہد میں صرف محنت کشوں کی مشترکہ جدوجہد ہی اس سرمائے کے نظام کو شکست دے سکتی ہے۔

فارورڈ گیئر ورکرز یونین ریلی اور جلسہ
فارورڈ گیئر ورکرز یونین کی جانب سے یوم مئی کے سلسلے میں سیالکوٹ پریس کلب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں PTUDC سمیت فارورڈ گروپ کے محنت کشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی نواحی علاقے سمبڑیال پریس کلب پر ختم ہوئی۔ جہاں پر جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے سے محمد علی بٹ صدر فارورڈ گیئر ورکرز یونین، شہزاد مشتاق جنرل سیکرٹری، شاہ تبریز، قاری ذوالفقار اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اپنے حالیہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری پر محنت کشو ں کو اعتماد میں لیا اور انہوں نے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا عیادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*