کراچی : پی ٹی یو ڈی سی سندھ کابینہ کا اجلاس

رپورٹ: ماجد میمن

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن PTUDC سندھ کی صوبائی کابینہ کا اجلاس مورخہ 14اپریل کو زیر صدارت صوبائی صدر انور پنہور پاکستان سٹیل ملز کراچی میں منعقد ہوا۔ جس میں اکبر میمن ایڈووکیٹ، نثار چانڈیو، ندیم بھٹو، رمیش کمار اور ماجد میمن نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹریڈ یونین تحریک اور نام نہاد تبدیلی سرکار کی جانب سے مزدور دشمن اقدامات پر تفصیلی بحث کر کے فیصلے لئے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کے قومی اداروں کی نجکاری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے خلاف ملک گیر تحریک کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت نے مہنگائی کا گزشتہ 40سالہ ریکارڈتوڑتے ہوئے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہوا ہے۔ آٹھ ماہ میں پانچ مرتبہ بجلی، تیل، گیس ، ایل پی جی اور ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں PTUDCکی مرکزی باڈی کے فیصلے کی روشنی میں کراچی میں عظیم الشان لیبر کانفرنس کا انعقاد کیا جا ئے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ PTUDC کی جانب سے یوم مئی کو مہنگائی کے خلاف ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی ریلیاں اور جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ یکم مئی کو مہنگائی کے خلاف یوم احتجاج کے طور پر منایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*